میرے بھائی نے میری بیٹی لی، میرا بھائی اس کا محرم ہے ، اس کی بیوی اپنی بہن کا دودھ پلائے تو اس کے بھائی لے پالک کے محرم ہوں گے یا نہیں ؟
جی ہاں سائل کی بھابھی کی بہن لے پالک بچی کو دودھ پلائے تو سائل کی بھابھی کے بھائی بچی کے محرم بن جائیں گے۔
کمافی الدرالمختار: فیحرم منہ ای بسببہ مایحرم من النسب رواہ الشیخان اھ(3/213)۔
وفی فتح القدیر: ماتعلق بہ خطاب تحریمہ وقد تعلق بما عبر عنہ بلفظ الامھات والبنات واخواتکم وعماتکم وخالاتکم وبنات الاخ وبنات الاخت فما کان من مسمیٰ ھذہ الالفاظ متحققا فی الرضاع حرم فیہ اھ(3/312)۔