میں ایک لڑکی کو پسندکرتا ہوں اوراس سےشادی کاارادہ رکھتا ہوں مگروہ لڑکی یہ بات نہیں جانتی، نہ اس سے میری کوئی بات وغیرہ ہے، تو کیا میں اس سے اظہار کر سکتا ہوں کہ تم مجھے اچھی لگتی ہو اور تم سے شادی کا ارادہ رکھتا ہوں، اور کوئی وظیفہ بھی بتائیں جو آسان ہو جس کے کرنے سے جب میں اس سے اظہار کروں ، تو وہ منع نہ کرے۔
کسی نامحرم لڑکی سے پیار محبت کرنا یا اس سے پیار محبت کی باتیں کرنا سخت گناہ اور ناجائز ہے، جس سے سائل کو توبہ واستغفار کر کے باز آنا لازم ہے، تاہم اگر اس لڑکی سے شادی کرنے کا ارادہ ہو ، تو خود اس سے اظہار کرنے کے بجائے اس کے اولیاء سے بات کی جائے، اگر وہ راضی ہوں اور سائل کے والدین بھی اس رشتے پر رضامند ہوں تو بہتر، ورنہ دوسری جگہ اپنا نکاح وشادی کر کے اپنے کو گناہ سے بچانے کا اہتمام کرناچاہیئے۔