جوان لڑکا جوان لڑکی کے ساتھ تنہا گھر میں رہ رہا ہے کیا یہ اسلام میں جائز ہے ؟
نا محرم لڑکے اور لڑکی کا تنہا گھروں میں رہنے کی صورت میں فتنہ کا قوی اندیشہ ہے اس لئے ایسا کرنا شرعا نا جائز اور حرام ہے۔
ففي مشكاة المصابيح: وعن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا يخلون رجل بامرأة إلا كان ثالثهما الشيطان» . رواه الترمذي (2/ 935)