گناہ و ناجائز

عیسائی بیوی کو کرسمس ٹری گھر میں رکھنے کی اجازت دینا

فتوی نمبر :
90287
| تاریخ :
2025-12-26
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

عیسائی بیوی کو کرسمس ٹری گھر میں رکھنے کی اجازت دینا

اگر ایک مسلم لڑکا جس کی بیوی عیسائی ہے۔ جو چاہتی ہے کہ یہ Christmas tree اسے گھر میں رکھنے کی اجازت دی جائے ، تو کیا وہ لڑکا اسکو اجازت دے سکتا ہےاور کیا اسکو گفٹ بھی دے سکتا ہے نئے سال کی خوشی میں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غیرمسلموں کے مذہبی تہواروں( نئی سال کی خوشی، یا کرسمس، یا کوئی اور ڈے وغیرہ ہو) کے موقع پران کو مبارک باد دینے کے بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ چونکہ یہ تہوار مشرکانہ اعتقادات پرمبنی ہوتے ہیں ، اورمسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے شرک سے برأت اور لا تعلقی کااظہارضرروی ہے، اس لیے ایسے مواقع پرمبارک باد دیناگویاان کے نقطۂ نظرکی تائید ہے اس لیے اس سے گریزکرناچاہیے، لہذا سوال میں مذکور شخص کی بیوی عیسائی ہو اور وہ حقیقتاً آسمانی کتاب کے ماننے والی اور اس کی متبع ہوں، دہریہ نہ ہوں جیسا کہ فی زماننا یہودونصاریٰ کی اکثریت کا طرز عمل ہے،تو ایسی صورت میں اگرچہ اس کے ساتھ بیوی ہونے کی وجہ سے حسن سلوک کا حکم ضرور ہے مگر اسے کرسمس کی مبارک باد دینا یا اسے گھر میں صلیب وکر سمس ٹری (tree) رکھنے کی اجازت دینا درست نہیں ہوگا ، کیونکہ بیوی کی دلجوئی سے پہلے شوہر پر اپنے دین کی حفاظت واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التاتارخانیۃ: قال القدوری فی النصرانیۃ تحت مسلم لا ینصب فی بیتہ صلیباً و تصلی فی بیتہ حیث شائت الخ (کتاب الکراھیۃ، ج: 18، ص: 166، ط: رشیدیۃ)۔
و فی البحر الرائق: قال رحمه الله (والإعطاء باسم النيروز والمهرجان لا يجوز) أي الهدايا باسم هذين اليومين حرام بل كفر وقال أبو حفص الكبير رحمه الله لو أن رجلا عبد الله تعالى خمسين سنة ثم جاء يوم النيروز وأهدى إلى بعض المشركين بيضة يريد تعظيم ذلك اليوم فقد كفر وحبط عمله وقال صاحب الجامع الأصغر إذا أهدى يوم النيروز إلى مسلم آخر ولم يرد به تعظيم اليوم ولكن على ما اعتاده بعض الناس لا يكفر ولكن ينبغي له أن لا يفعل ذلك في ذلك اليوم خاصة ويفعله قبله أو بعده لكي لا يكون تشبيها بأولئك القوم، وقد قال صلى الله عليه وسلم «من تشبه بقوم فهو منهم» وقال في الجامع الأصغر رجل اشترى يوم النيروز شيئا يشتريه الكفرة منه وهو لم يكن يشتريه قبل ذلك إن أراد به تعظيم ذلك اليوم كما تعظمه المشركون كفر، وإن أراد الأكل والشرب والتنعم لا يكفر الخ (مسائل متفرقۃ فی الاکراہ، ج: 8، ص: 555، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90287کی تصدیق کریں
0     165
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات