گناہ و ناجائز

بچے آپریشن کی وجہ سے ہونے پر نس بندی کروانا

فتوی نمبر :
90277
| تاریخ :
2025-12-25
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

بچے آپریشن کی وجہ سے ہونے پر نس بندی کروانا

میرے 3 بچے ہے تینوں سی سیکشن ہے،اب چوتھے بچے کا انشاءاللہ دو ماہ میں سی سیکشن ہے ،ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اب بند کروالینا کیوں کہ میری وائف کو athma بھی ہے اور چوتھا سی سیکشن بھی ،اب مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ کیا پرمننٹ بلاک کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کیلئے بیوی کی خرابی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر چہ عارضی مانع حمل طریقہ کار اختیار کرنے کی گنجائش ہے،تاہم مستقل طور پر ولادت کے سلسلے کو منقطع کرنے کیلئے آپریشن کرناقطعا ًجائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الھندیۃ: خصاء بني آدم حرام بالاتفاق(کتاب الکراھیۃ ، الباب التاسع عشر ،ج:5 ،ص: 357 ،ط :دارالفکر)
و فی الدر: (وَجَازَ عَزْلُهُ عَنْ أَمَتِهِ بِغَيْرِ إذْنِهَا وَعَنْ عِرْسِهِ بِهِ) أَيْ بِإِذْنِ حُرَّةٍ أَوْ مَوْلَى أَمَةٍ وَقِيلَ يَجُوزُ بِدُونِهِ لِفَسَادِ الزَّمَانِ ذَكَرَهُ ابْنُ سُلْطَانٍ.(کتاب الحظر والاباحۃ،ج:6 ،ص:373 ،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90277کی تصدیق کریں
0     172
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات