السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاتہ، فضیلۃ الشیخ! میرا ایک مختصر سا استفسار ہے، امید ہے آپ وضاحت فرما دیں گے، میرا ایک دوست ہے جسے خواب اور بہت شدید قسم کے ڈراؤنے خواب (کوابیس) آتے ہیں، جو اسے بالکل حقیقی محسوس ہوتے ہیں، بعض اوقات اسے خواب کے اندر ہی درد محسوس ہوتا ہے یا جاگنے پر بھی درد باقی رہتا ہے، یہ معاملہ اس کے ساتھ بار بار ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ خوف اور پریشانی میں مبتلا رہتا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس کا کوئی شرعی پہلو یا شرعی تعبیر ہے؟ اور کیا اسے ایسے خواب دیکھنے کی صورت میں کوئی خاص عمل کرنا چاہیے؟ جیسے رقیہ کرنا، یا کچھ مخصوص اذکار پڑھنا؟ آپ اس بارے میں اسے کیا نصیحت فرمائیں گے؟ جزاکم اللہ خیراً و نفع بکم۔
واضح ہو كہ ڈراؤنے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں، لہٰذا سائل کے دوست کو سونے سے پہلے مسنون اذکار خصوصاً آیت الکرسی، سورۃ الاخلاص، معوذتین پڑھ كر اور دونوں ہاتھوں پر پھونک کر پورے جسم پر جہاں تک ممکن ہو دونوں ہاتھ پھیر لینے چاہیے، اس عمل سے ان شاء اللہ ضرور افاقہ ہوگا، اور شیطان سے حفاظت ہوگی ، اس لیے ڈراؤنے خواب سے بیدار ہونے پر اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا یعنی اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھنا، بائیں طرف تین بار ہلکا سا تھوکنا، اگر دوبارہ سونے کا ارادہ ہو تو جس پہلو پر خواب دیکھا ہو اس پہلو کو بدل لينا سنت سے ثابت ہے جس كا اہتمام چاہیے۔
كما في صحيح البخاري: عن عائشة رضي الله عنها: أن النبي صلى الله عليه وسلم «كان إذا أوى إلى فراشه كل ليلة، جمع كفيه ثم نفث فيهما، فقرأ فيهما: {قل هو الله أحد}، و {قل أعوذ برب الفلق}، و {قل أعوذ برب الناس}، ثم يمسح بهما ما استطاع من جسده، يبدأ بهما على رأسه ووجهه، وما أقبل من جسده، يفعل ذلك ثلاث مرات». [رقم الحديث: (5017)]
وفيه أيضاً: البراء بن عازب رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا أتيت مضجعك فتوضأ وضوءك للصلاة، ثم اضطجع على شقك الأيمن وقل: اللهم أسلمت نفسي إليك، وفوضت أمري إليك، وألجأت ظهري إليك، رهبة ورغبة إليك، لا ملجأ ولا منجا منك إلا إليك، آمنت بكتابك الذي أنزلت، وبنبيك الذي أرسلت. فإن مت مت على الفطرة، فاجعلهن آخر ما تقول. فقلت: أستذكرهن: وبرسولك الذي أرسلت. قال: لا، وبنبيك الذي أرسلت.». [رقم الحديث: (6311)]
وفيه أيضاً: عن أبي قتادة قال: قال: النبي صلى الله عليه وسلم «الرؤيا الصالحة من الله، والحلم من الشيطان، فمن رأى شيئا يكرهه فلينفث عن شماله ثلاثا وليتعوذ من الشيطان، فإنها لا تضره وإن الشيطان لا يتزايا بي. [رقم الحديث: (6995) (9/ 33)]
وفي صحيح مسلم: عن أبي الزبير، عن جابر،عن رسول الله صلى الله عليه وسلم؛ أنه قال "إذا رأى أحدكم الرؤيا يكرهها فليبصق عن يساره ثلاثا. وليستعذ بالله من الشيطان ثلاثا. وليتحول عن جنبه الذي كان عليه". [رقم الحديث: (2262)]
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0