علاج و دواء

مرد و خواتین کے مخلوط علاج والے ہسپتال میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
69812
| تاریخ :
معاشرت زندگی / علاج و معالجہ / علاج و دواء

مرد و خواتین کے مخلوط علاج والے ہسپتال میں ملازمت کا حکم

ہمارے ہسپتال میں ریٹایرڈ فوجی افسران کی فیملی کا علاج کیا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے خواتین کی تعداد مردوں سے کافی زیادہ رہتی ہے ، اور ہسپتال میں کوئی ایسا نظام بھی موجود نہیں , گائینی کے شعبہ کے علاوہ , کہ مرد مرد کو اور خاتون خاتون کو چیک کرے گی ، تو کیا اس ہسپتال میں ڈاکٹر کی جاب کرنا جائز ہوگا ؟ اگر نہیں تو کیا ایسے ہسپتال میں جائز ہوگا جہاں مرد اور خواتین کی تعداد برابر ہو ؟ جبکہ وہاں بھی مرد کو مرد اور خاتون کو خاتون چیک کرنے والا نظام موجود نہ ہو ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اوپر کی بااختیار انتظامیہ پر لازم ہے کہ وہ انتظام کریں کہ مرد ڈاکٹر مردوں کا علاج کرے اور لیڈی ڈاکٹر عورتوں کا علاج کرے ، البتہ اگر کسی جگہ مجبوری ہو اور وہاں خواتین کیلئے لیڈی ڈاکٹر کا انتظام نہ ہو تو ایسی مجبوری میں مرد ڈاکٹر بھی خواتین کا علاج کرسکتے ہیں ، لہذا سائل کیلئے مذکور ہسپتال میں ڈاکٹر کی جاب کرنا جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوىٰ الهندية : و يجوز النظر إلى الفرج للخاتن و للقابلة و للطبيب عند المعالجة و يغض بصره ما استطاع (الی قوله) امرأة أصابتها قرحة في موضع لا يحل للرجل أن ينظر إليه لا يحل أن ينظر إليها لكن تعلم امرأة تداويها ، فإن لم يجدوا امرأة تداويها ، و لا امرأة تتعلم ذلك إذا علمت و خيف عليها البلاء أو الوجع أو الهلاك ، فإنه يستر منها كل شيء إلا موضع تلك القرحة ، ثم يداويها الرجل و يغض بصره ما استطاع إلا عن ذلك الموضع۔اھ (5/ 330)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69812کی تصدیق کریں
0     1072
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حجامہ کروانا کیسا ہے ؟ مفتی زرولی خان صاحب کا کہنا ہے کہ یہ متروک سنت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 6
  • عورت کا نوکری کرنا کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 1
  • بطورعلاج شراب کا استعمال جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • 19 ہفتے کی حمل کو طبی وجوہات کی بناء پر ضائع کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • عرق النساء کا علاج ، طبِ نبوی سے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • کیا دانتوں کی فلنگ کروانا جائز ہے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • چار ماہ سے قبل حمل گرانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • پچھنے(حجامہ)لگوانے کیلۓ مستحب ایام

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • مرد و خواتین کے مخلوط علاج والے ہسپتال میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • گھریلو ناراضگیاں دور کرنے کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • اسکن فلر ، بوٹوکس اور اسٹیم سیل لگانےکا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • حمل کے متعلق بیماری کامعلوم ہونے پر حمل ساقط کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • نفسیاتی مریض کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • شوہر کو نشہ سے روکنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • جوانی میں بال سفید ہوجائیں تو سیاہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ڈاکٹرز کا کمیشن کی خاطر غیر ضروری ٹیسٹ لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • وہم کا علاج

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بیمار آدمی کے کاٹے ہوئے عضو کا کیا کیاجائے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • اولاد نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے چیک کروانا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بیٹے کے حصول کیلئےIVF کے ذریعہ علاج کروانا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ڈراؤنے خواب دیکھنے سے حفاظت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
Related Topics متعلقه موضوعات