السلام علیکم! مفتی صاحب خیریت موجود و مطلوب، سائل ایک صحت کے ادارہ میں کام کرتا ہے اور ادارہ مریضوں کا علاج اور ٹیسٹ مفت کرتا ہے،لیکن جب مریض ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے تو ڈاکٹر اسے دو آپشن دیتا ہے کہ ایک ٹیسٹ مفت ہوگا جسکی رپورٹ دو ماہ سے تین ماہ کے دوران کسی بھی وقت آ سکتی ہےاور اسکے بعد علاج شروع ہو جاتا ہے،اور دوسرا آپشن پیسوں کی ادائیگی کے بعد ٹیسٹ کاہے،جسکی رپورٹ ایک ہفتے کے دوران آ جاتی ہے جسکے بعد علاج شروع ہو جاتا ہےاور اس سے انکی ذریعہ آمدن میں اضافہ ہوتا ہے،اور ڈاکٹر کی کوشش ہوتی ہے کہ مریض پرائیوٹ ٹیسٹ کی طرف جائے، اگر رپورٹ دو سے تین ماہ کے دوران آتی ہے تو مریض کی صحت پر فرق پڑنے کے حوالے سے بھی دو اقسام ہیں،ایک وہ مریض جنکا مرض پرانا ہوتا ہےاور رپورٹ میں تاخیر انکی صحت کو مزید خراب کر سکتی ہے، جبکہ دوسرا جن کا مرض نیا ہوتا ہےاگر انہیں 6 ماہ بھی دوائی نہ دی جائے تو انکی صحت پر خاص فرق نہیں پڑتا۔
سوال نمبر1: ڈاکٹر کامریض کو پرائیوٹ ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دینا شرعاً کیسا ہے؟
سوال نمبر 2:ایسے ڈاکٹر کی طرف سے ہسپتال کے عملے کو کسی قسم کی دعوت دی جاتی ہے اس دعوت میں شامل ہونا اور کھانا یا طعام کرنا حلال ہے یا حرام؟
ڈاکٹر حضرات اگر مکمل دیانت داری اور امانت داری کیساتھ کسی مریض کو پرائیوٹ ٹیسٹ کرانے کا مشورہ اس نیت سے دے تاکہ ٹیسٹ رپورٹ کی تاخیر سے اس کی صحت مزید خراب نہ ہوجائے یامریض کومکمل صورتحال کا علم ہو اور وہ اپنے مرضی سے پرائیوٹ ٹیسٹ کرانا چاہے ،تو ایسی صورت میں پرائیوٹ ٹیسٹ کا مشورہ دینے میں کوئی حرج نہیں ، البتہ اگر مریض مکمل صورتحال سے لاعلم ہواور ڈاکٹر حضرات مریض کی صحت اور بیماری کو پیش نظر رکھنے کے بجائے محض ادارے کی آمدنی بڑھانے کیلئے مریض کو پرائیوٹ ٹیسٹ یا غیر ضروری ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے تو یہ اپنے پیشے کیساتھ خیا نیت پر مبنی عمل ہے جوکہ قطعاً مناسب نہیں ،جس سے ڈاکٹر حضرات کواجتناب کرنا چاہیئے ،جبکہ ڈاکٹر حضرات اگر اپنی حلال آمدن سے ہسپتال عملے کی دعوت کا اہتمام کریں تواس میں شریک ہونے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔
کما فی جامع الترمذی :عن ام سلمۃ قالت قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم المستشار مؤتمن (2/109)۔
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0