علاج و دواء

اسکن فلر ، بوٹوکس اور اسٹیم سیل لگانےکا حکم

فتوی نمبر :
67754
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / علاج و معالجہ / علاج و دواء

اسکن فلر ، بوٹوکس اور اسٹیم سیل لگانےکا حکم

میں جلد کا ماہر ہوں ،ہم جلد کے مسائل کے لئے بو ٹوکس میں فلر کرتے ہیں،وہ 6 ماہ میں غائب ہوجاتے ہیں،اس سے مریض کی شکل نہیں بدلتی، دوسرا نیا علاج بالوں کی نشو و نما کے لئے سر میں اسٹیم سیل کا انجکشن ہے ،تحقیق کے مطابق یہ سٹیم سیل انسانی چربی اور ایمبریو خون سے بنتے ہیں ،ہم اس سے کھوپڑی میں انجکشن لگاتے ہیں ،کیا اسلام میں جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مختلف ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق بوٹوکس ایک جدید طریقۂ علاج ہے جس میں انجکشن کے ذریعے مخصوص دوائی جلد میں داخل کی جاتی ہےجس کی وجہ سے جلد میں تازگی پیداہونے کے ساتھ اس پر موجود جھریاں بھی ختم ہوجاتی ہیں ،اگر یہ انجکشن مضر صحت نہ ہو اور نہ ہی اس میں استعمال ہونے والی دوا میں ناپاک اور حرام اجزاء کی آمیزش ہو اور نہ ہی اس سے دھوکہ دہی کے لئے استعمال کیا جاتا ہو،تو اس طریقہ علاج کو اختیار کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں , ورنہ اس سے احتراز ضروری ہے،جبکہ بالوں کی نشونما کیلئے لگایا جانے والا مذکور انجکشن اگر انسانی چربی اور خون سے بنا ہو اور اس کی ماہیت تبدیل نہ ہوئی ہو تو اس کا لگانا درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: وَ لَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ وَ مَنْ يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُبِينًا الآیہ(النساء:119)۔
و فی تفسیر الطبری جامع البیان: حدثنا أحمد بن حازم قال، حدثنا أبو نعيم قال، حدثنا أبو هلال الراسبي قال: سأل رجل الحسن: ما تقول في امرأة قشرت وجهها ؟ قال: ما لها، لعنها الله! غيرت خلق الله اھ(رقم:10486)-
وفیہ ایضاً: حدثني أبو السائب قال، حدثنا أبو معاوية، عن الأعمش، عن إبراهيم قال: قال عبد الله: لعن الله المتفلجات و المتنمصات و المستوشمات المغيرات خلق الله اھ (رقم:10487)۔
و فی تفسیر الالوسی: و تغيير فطرة الله تعالى التي هي الإسلام و استعمال الجوارح و القوى فيما لا يعود على النفس كمالا اھ (3/144)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67754کی تصدیق کریں
0     921
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حجامہ کروانا کیسا ہے ؟ مفتی زرولی خان صاحب کا کہنا ہے کہ یہ متروک سنت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 6
  • عورت کا نوکری کرنا کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 1
  • بطورعلاج شراب کا استعمال جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • 19 ہفتے کی حمل کو طبی وجوہات کی بناء پر ضائع کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • عرق النساء کا علاج ، طبِ نبوی سے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • کیا دانتوں کی فلنگ کروانا جائز ہے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • چار ماہ سے قبل حمل گرانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • پچھنے(حجامہ)لگوانے کیلۓ مستحب ایام

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • مرد و خواتین کے مخلوط علاج والے ہسپتال میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • گھریلو ناراضگیاں دور کرنے کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • اسکن فلر ، بوٹوکس اور اسٹیم سیل لگانےکا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • حمل کے متعلق بیماری کامعلوم ہونے پر حمل ساقط کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • نفسیاتی مریض کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • شوہر کو نشہ سے روکنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • جوانی میں بال سفید ہوجائیں تو سیاہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ڈاکٹرز کا کمیشن کی خاطر غیر ضروری ٹیسٹ لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • وہم کا علاج

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بیمار آدمی کے کاٹے ہوئے عضو کا کیا کیاجائے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • اولاد نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے چیک کروانا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بیٹے کے حصول کیلئےIVF کے ذریعہ علاج کروانا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ڈراؤنے خواب دیکھنے سے حفاظت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
Related Topics متعلقه موضوعات