اسلام علیکم
آپ کا جواب مل گیا ہے(sr#50787) میری بہنوں سے بات ہوئی کہتی ہیں ہم نے معاف کر دیا ہے ، یہ لوگ مرحومہ والدہ کی روش کو لیکر چل رہے ہیں کہتے ہیں جو کام امی کی زندگی میں نہیں ہوا اب کیسے کر لیں امی کیا سوچیں گی(کہ میرے مرنے کا انتظار تھا سب صحیح کر لیا)،یہ لوگ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کرتے، بیوی تو بظاہر ماحول بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے دل میں کیا ہے اللہ جانتا ہے۔ ابو کا کھانا پینا بہنیں کرتی ہیں، میں اور میری بیوی الگ کھاتے ہیں۔ میرے تو سب کچھ سمجھ سے باہر ہے آپ مشورہ دیں کیا کروں کوئی وظیفہ بتا دیں جس سے سب کے دلوں میں محبت پیدا ہوجا ۓ کبھی کبھی تو خود کو مار لینے کا دل کرتا ہےیہ پھر بیوی کو طلاق دینے کا۔ برائے مہربانی جلد جواب دیۓگا میں انتظار کروں گا
الجواب حامدا و مصلیا
سائل پنج وقتہ نماز اور دعاء کے اہتمام کے ساتھ درج ذیل وظائف کا اہتمام کرےان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
جب گھر میں کوئی میٹی چیز پکے تو سائل یا اس کی بیوی درج ذیل آیت تین بار پڑھ کر اس پر پھونک دیا کرے،ان شاءاللہ جو جو کھائے گا،اللہ تعالی اسکے دل کو سائل اور اس کی بیوی کے حق میں نرم فرمائے گا،
فان تولوا فقل حسبی اللہ،لاالہ الاھو علیہ توکلت،وھورب العرش العظیم۔
اور گھر میں پانی کے کولر وغیرہ پر روزنا صبح سات مرتبہ "یاودود"پڑھ کر دم کیا کریں ان شاء اللہ،گھریلو مسائل حل ہوجائیں گے۔واللہ اعلم
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0