علاج و دواء

اولاد نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے چیک کروانا

فتوی نمبر :
77344
| تاریخ :
2024-08-12
معاشرت زندگی / علاج و معالجہ / علاج و دواء

اولاد نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے چیک کروانا

مفتی صاحب میرے دوست کی شادی کو ابھی صرف 1 سال اور کچھ مہینے ہوئے ہیں، اب میرے دوست کے ساس اور سسر اولاد چاہتے ہیں، اسلئے وہ اپنے داماد اور بیٹی کو ہسپتال میں چیک کروانے کا بول رہے ہیں، کہ 1 سال ہو گیا اور اولاد نہیں ہوئی، میں نے اسے سمجھایا ہے کہ اللہ پر چھوڑ دے شادی کو ابھی صرف ایک سال تو ہوا ہے، اب آپکی کیا رائے ہے کیا عورت اور مرد یہ چیک اپ کروا سکتے ہیں کے اولاد ہوگی یا نہیں ہوگی ؟اگر نہیں تو پھر سسرال والوں کو کیسے سمجھایا جائے ؟ سنا ہے ڈاکٹر کہتے ہے کے انکو منی فوراً دینی پڑتی ہے، تو ایسی صورت میں میاں بیوی کا صحبت کرنا بھی بہت مشکل ہے؟ تو کیا کرے آپ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل کے دوست کے سسرال والوں کا اولاد کے معاملہ میں جلدی کرنا اور داماد اور بیٹی کو چیک اپ پر مجبورکرنا جبکہ شادی کو ابھی سال کا عرصہ ہوا ہے، مناسب نہیں، تاہم اگر اس سلسلہ میں انکے کچھ خدشات ہوں، اور اسی وجہ سے ڈاکٹرز حضرات سے معائنہ کرانا چاہتے ہوں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں، البتہ اگر معائنہ کی صورت میں شوہر کے مادہ منویہ کے ٹیسٹ کی ضرورت پڑے تو اس نمونہ کے حصول کیلئے بوقت ضرورت بیوی کے ہاتھ سےمادہ منویہ خارج کرکےحاصل کرلینے کی گنجائش ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالٰی: لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ الذُّكُورَ (49) أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَإِنَاثًا وَيَجْعَلُ مَنْ يَشَاءُ عَقِيمًا إِنَّهُ عَلِيمٌ قَدِيرٌ (50)سورۃ الشوری)۔
وفی رد المحتار: ويجوز أن يستمني بيد زوجته وخادمته اهـ وسيذكر الشارح في الحدود عن الجوهرة أنه يكره ولعل المراد به كراهة التنزيه فلا ينافي قول المعراج يجوز تأمل وفي السراج إن أراد بذلك تسكين الشهوة المفرطة الشاغلة للقلب وكان عزبا لا زوجة له ولا أمة أو كان إلا أنه لا يقدر على الوصول إليها لعذر قال أبو الليث أرجو أن لا وبال عليه وأما إذا فعله لاستجلاب الشهوة فهو آثم اهـ. (ج2 صـ399 باب مایفسد الصوم ومالا یفسدہ ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77344کی تصدیق کریں
0     1109
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حجامہ کروانا کیسا ہے ؟ مفتی زرولی خان صاحب کا کہنا ہے کہ یہ متروک سنت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 6
  • عورت کا نوکری کرنا کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 1
  • بطورعلاج شراب کا استعمال جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • 19 ہفتے کی حمل کو طبی وجوہات کی بناء پر ضائع کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علاج و دواء 0
  • عرق النساء کا علاج ، طبِ نبوی سے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • کیا دانتوں کی فلنگ کروانا جائز ہے

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • چار ماہ سے قبل حمل گرانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • پچھنے(حجامہ)لگوانے کیلۓ مستحب ایام

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • مرد و خواتین کے مخلوط علاج والے ہسپتال میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • گھریلو ناراضگیاں دور کرنے کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • اسکن فلر ، بوٹوکس اور اسٹیم سیل لگانےکا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • حمل کے متعلق بیماری کامعلوم ہونے پر حمل ساقط کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • نفسیاتی مریض کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • شوہر کو نشہ سے روکنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
  • کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • جوانی میں بال سفید ہوجائیں تو سیاہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ڈاکٹرز کا کمیشن کی خاطر غیر ضروری ٹیسٹ لکھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • وہم کا علاج

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بیمار آدمی کے کاٹے ہوئے عضو کا کیا کیاجائے؟

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • اولاد نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے چیک کروانا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • بیٹے کے حصول کیلئےIVF کے ذریعہ علاج کروانا

    یونیکوڈ   علاج و دواء 0
  • ڈراؤنے خواب دیکھنے سے حفاظت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   علاج و دواء 1
Related Topics متعلقه موضوعات