غسل

وگ اور ہئیر پیچ کے ساتھ غسل کرنا

فتوی نمبر :
88792
| تاریخ :
2025-11-12
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

وگ اور ہئیر پیچ کے ساتھ غسل کرنا

اگر کوئی آدمی وِگ یا ہیئر پیچ لگاتا ہے اور اسے ٹیپ یا گلو کے ذریعے اپنے سر پر چپکاتا ہے، اور وہ شادی شدہ ہے اور روزانہ غسل کرنا چاہتا ہے، تو یہ دردناک اور وقت طلب عمل ہوتا ہے کہ ٹیپ یا گلو ہٹائیں اور نیا لگا دیں. سوال یہ ہے کہ کیا ٹیپ یا گلو کے ساتھ پیچ کو لگائے رکھنا غسل کے دوران جائز ہے؟ کیا اس کے ساتھ غسل ممکن ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پلاسٹک سرجری کے ذریعہ مصنوعی بال لگوانا جائز ہے بشرطیکہ وہ کسی دوسرے انسان یا خنزیر کے بال نہ ہوں، ان کے علاوہ کسی دوسرے جانور یا اون و غیرہ کے بنے ہوئے بالوں کو لگانا بھی شرعاً جائز اور درست ہے جبکہ بال اگر مستقل لگے ہوں اس طور پر کہ بغیر سرجری کے عمل کے ان کا اُتارنا ممکن نہ ہو بلکہ مستقل طور پر سر کے ساتھ پیوست ہوں، تو وضو اور غسل میں ان کا حکم اصل بالوں کا ہوگا ان پر مسح کرنا اور ان کی جڑوں تک پانی پہنچانا کافی ہوگا لیکن اگر یہ بال اُتر سکتے ہوں تو ان کو اُتار کر اصل جلد تک پانی پہنچانا اور مسح کرنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملۃ فتح الملھم: و قد اختلف العلماء فی تفصیل ھذا الحکم علی اقوال:(1) یحرم الوصل مطلقاً سواء کان بشعر آدمی أو شعر غیر آدمی(الی قولہ)(2)الوصل بشعر الآدمی حرام، و کذلک الوصل بشعر نجس من غیر الآدمی، و أما الشعر الطاھر من غیر الآدمی فیجوز الوصل بہ(الی قولہ)والذی یظھر من کتب الحنفیۃ أن الراجح عندھم القول الثانی، و ھو تخصیص الحرمۃ بشعر الآدمی، قال فی الفتاوی الھندیۃ 5: 357: " و وصل الشعر بشعر الآدمی حرام، سواء کان شعرھا أو شعر غیرھا، (الی قولہ) و لا بأس للمرأۃ أن تجعل فی قرونھا و ذوائبھا شیئاً من الوبر الخ (باب تحریم فعل الواصلۃ و المستوصلۃ، ج: 4، ص: 191، ط: مکتبۃ دار العلوم کراتشی)۔
و فی الدر المختار: (ويجب) أي يفرض (غسل) كل ما يمكن من البدن بلا حرج مرة كأذن و (سرة وشارب وحاجب و) أثناء (لحية) وشعر رأس ولو متبلدا لما في - {فاطهروا} [المائدة: 6]- من المبالغة (وفرج خارج) لأنه كالفم لا داخل؛ لأنه باطن، ولا تدخل أصبعها في قبلها به يفتي. (لا) يجب (غسل ما فيه حرج كعين) وإن اكتحل بكحل نجس (وثقب انضم و) لا (داخل قلفة) يندب هو الأصح قاله الكمال، وعلله بالحرج فسقط الإشكال. وفي المسعودي إن أمكن فسخ القلفة بلا مشقة يجب وإلا لا الخ (فرض الغسل، ج: 1، ص: 152-153، ط: سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88792کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات