السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ!محترم مفتی صاحب، دامت برکاتہم!
میں فقہِ حنفی کے مطابق اپنی اہلیہ کے ایک نہایت سنگین طبی مسئلے کے بارے میں شرعی راہنمائی کا طالب ہوں۔میری اہلیہ کی عمر 41 سال ہے اور انہیں کئی سنگین طبی عوارض لاحق ہیں، جن میں شامل ہیں:
1. متعدد یوٹیرن فائبروئیڈز (Uterine Fibroids)
2. رحم کی دیوار کا حد سے زیادہ پتلا ہونا
3. تھائیرائیڈ (Thyroid) کا عارضہ
4. پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS)
5. ماضی میں متعدد اسقاطِ حمل (Miscarriages) ان ہی طبی مسائل کی وجہ سے
6. شدید خون کی کمی (Anemia)
ان کی گائناکالوجسٹ نے میری بیٹی کی پیدائش کے وقت ہی واضح طور پر بتایا تھا کہ مزید حمل ان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور اس سے ان کی صحت کو شدید نقصان یا پیچیدگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔اب حال ہی میں ان کا حمل ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جو ایامِ حیض کی تاریخ سے تقریباً 7 تا 10 دن بعد کیا گیا، یعنی تقریباً 30 دن کا حمل ہے۔ ہماری پہلے سے دو کم عمر اولاد ہے — ایک بیٹا اور ایک بیٹی — جن کی عمریں بالترتیب ساڑھے تین سال اور ڈھائی سال ہیں۔مندرجہ بالا طبی صورتِ حال اور ماہر ڈاکٹروں کی رائے کے پیشِ نظر، میں مؤدبانہ طور پر درخواست کرتا ہوں کہ فقہِ حنفی کے مطابق یہ ارشاد فرمایا جائے کہ:
کیا اس ابتدائی مرحلے (چالیس دن سے پہلے) میں حمل ضائع کرنا شرعاًجائز ہے تاکہ میری اہلیہ کی جان اور صحت کو خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے؟اگر اس کی اجازت ہو تو براہِ کرم یہ بھی واضح فرما دیں کہ اس کے لیے شرعی لحاظ سے کون سے آداب، شرائط یا ہدایات پیشِ نظر رکھنی چاہیئے؟
اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں درست راہنمائی نصیب کرے۔
جزاکم اللہ خیراً
محتاجِ دعا
[شہر: کراچی، پاکستان]
صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً حمل کی وجہ سے ماں کی جان یا صحت کو سخت نقصان کا اندیشہ ہو اور مستند اور ماہر مسلمان ڈاکٹرز اس بات کی تصدیق بھی کرتے ہوں،تو ایسی صورت میں فقہِ حنفی کے مطابق چار ماہ(120 دن) سے پہلے پہلے حمل ضائع کرنے کی شرعاً گنجائش ہے،جبکہ عملی طریقہ ماہر ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق اختیار کیا جائے،تاہم اس میں جس قدر ممکن ہو سترِ عورت کا لحاظ رکھا جائے۔
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0