خلع

کیا یہ کہنامطلقاً درست ہے کہ عورت جب چاہے بذریعہ عدالت فسخِ نکاح کا حق رکھتی ہے؟

فتوی نمبر :
87218
| تاریخ :
2025-10-04
معاملات / احکام طلاق / خلع

کیا یہ کہنامطلقاً درست ہے کہ عورت جب چاہے بذریعہ عدالت فسخِ نکاح کا حق رکھتی ہے؟

السلام علیکم !مفتی صاحب!براہ کرم فتویٰ ارشاد فرمائیں،میرا صرف نکاح ہوا ہے اور ابھی بیوی کی رخصتی نہیں ہوئی، میری منکوحہ ایک مغربی طرزِزندگی رکھتی تھی، مثلاً بے پردگی وغیرہ کرنا اور غیر محرم سے احتیاط نہ کرنا، میں اپنی منکوحہ کو بار بار ان اعمال سے روکتا تھا اور میسج پر ہماری اس موضوع پر اکثر لڑائی ہو تی تھی،مگر اس نے اپنی اصلاح نہ کی، ایک دن اسی موضوع پر بحث شِدت اختیار کر گئی اور میں نے شدید غصے اور مایوسی میں کچھ نامناسب الفاظ بول دیے، مثلا " تمہاری ان مسلسل غیر شرعی حرکات کرنے اور ان پر بضد رہنے سے مجھے شک پڑتا ہے کہ تم کل کسی غیر مرد کے ساتھ مجھے دھوکہ دے سکتی ہو یا دے رہی ہو" اور "میں تمہاری ایک غلطی پر تمہیں قبر تک معاف نہیں کروں گا"اس واقعہ کے بعد بیوی کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے ان سخت الفاظ اور مسلسل بے پردگی سے روک ٹوک پر بہت مُتنفّر ہو چکی ہے،لہذا اس نے عدالت سے یکطرفہ خلع حاصل کرلی، جبکہ شوہر غصے میں ادا کیے گئے الفاظ پر بارہا معذرت کر چکا ہے، اور صلح اور رُخصتی چاہتا ہے اور ہر گز طلاق یا خلع پر راضی نہیں، ہم نے لڑکی والوں کو فتاوٰی جات بھیج کر بتایا کہ ایسے یکطرفہ عدالت سے خلع نہیں ہوتی، مگر لڑکی والوں کا کہنا ہے کہ ہمارا نکاح منسوخ ہو چکا ہے،اس کے علاوہ لڑکی والے ایک غیرِ مفتی یوٹیوبر عالم کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہیں جو کہتا ہے کہ "عورت بھی شوہر کی طرح بغیر عُذر کے یکطرفہ خلع لے سکتی ہے، گویا عورت بھی جب چاہے شوہر سے بِلا عذر علیحدگی اختیار کر سکتی ہے، اور اس میں شوہر کی رضا مندی یا کسی عذر کی ضرورت نہیں" اس کے علاوہ انہوں نے ایک نامعلوم مُفسِر کی تفسیر کا حوالہ بھیجا ہے، جو سورۃ البقرہ آیت ۲۲۸ اور ۲۲۹ کی تفسیر کچھ یوں کرتے ہیں "عورت جب چاہے حق مہر واپس کر کے علیحدگی اختیار کر لے، اور اگر شوہر آمادہ نہ ہو تو قاضی فسخِ نکاح کردے" جبکہ اس میں شرعی عذر اور شوہر کی رضا مندی کا ذکر نہیں کیا گیا۔کیا دیے گئے حوالہ جات قران و حدیث کی روشنی میں درست ہیں، جبکہ جمہور عُلماء انکا رَد کر چکے ہیں؟کیا بیان کردہ صورتِ حال میں ہمارا نکاح ختم ہو چکا؟ اگر شوہر عدالتی خلع کو تسلیم نہیں کرتا ،تو کیا بیوی اس صورت میں رخصتی سے پہلے فسخِ نکاح کروا سکتی ہے، جبکہ نکاح کہ بعد متعدد بار خلوتِ صحیحہ بھی ہو چکی؟ اور شوہر کی طرف سے کوئی ظلم یا شرعی عُذر بھی موجود نہیں اور وہ نیک نیتی سے گھر بسانا چاہتا ہے۔ براہ کرم فتویٰ ارشاد فرمادیں۔جزاکم للہُ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنے سسرال کی جانب سے جس شخص کی ویڈیو کا حوالہ دیا ہے یا جس تفسیر کی عبارت کا تذکرہ کیا ہے، چونکہ مذکور ویڈیویا تفسیری حوالہ ہمارے سامنے موجود نہیں کہ جس کو پڑھ یاسن کر اس کا تجزیہ کیا جا سکتا،تاہم اصولی بات سمجھ لیجئے کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کی صحت کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب وقبول شرط ہے۔جو کہ عموماً یکطرفہ عدالتی خلع میں مفقود ہوتا ہے، اس لئے عموماً ایسی ڈگری جاری ہو جانے کے باوجودبھی شرعاً نکاح ختم نہیں ہوتا، بلکہ بدستور باقی رہتا ہے، البتہ بعض صورتوں میں شریعت نے عورت کے دعوی پر عدالتی فسخِ نکاح کی ضرور گنجائش دی ہے،تاہم یہ دعوی کرنا کہ مطلق عورت جب چاہے بذریعہ عدالت فسخ نکاح کا حق رکھتی ہے،شرعاً درست نہیں۔لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر شرعی اسبابِ فسخِ نکاح میں سے کوئی بھی سبب موجود نہ ہو، تو محض سوال میں ذکر کردہ وجوہ کی بنیاد پر لیا گیا یکطرفہ عدالتی خلع شرعاً معتبر نہیں،بلکہ اس کے باوجود دونوں کا نکاح بدستور باقی ہے،اور لڑکی کےلئے مذکور ڈگری کی بنیاد پر دوسری جگہ نکاح کرنا بھی جائز نہ ہو گا،بلکہ لڑکا اور لڑکی دونوں کے والدین کو چاہیئے کہ وہ بلاوجہ لڑائی جھگڑا کرنے اور معاملہ کو طلاق یا خلع کی طرف پہنچانے کے بجائے ،بچوں کو افہام و تفہیم کے ساتھ صبر وتحمل وبرداشت کی ترغیب دیکر ،رخصتی کر کے گھر بسانے کی ترغیب دیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القران للجصاص: ((و لا یحل لکم أن تأخذوا مماۤ اٰتیتموھن شیئا إلا أن یخافا الّۤا یقیما حدود اللہ))و لا خلاف بین فقہاء الأمصار فی جوازہ دون السلطان و کتاب اللہ یوجب جوازہ و ھو قولہ تعالیٰ ((فلا جناح علیھما فیھما افتدت بہ)) فاباح الأخذ منھا بتراضیھما من غیر السلطان و قول النبیﷺ لإمرأۃ ثابت بن قیس أتردین علیہ حدیقتہ فقالت نعم فقال للزوج خذھا و فارقھا یدل علی ذالک أیضاً لأنہ لو کان الخلع إلی السلطان شاء الزوجان أو أبیا اذا علم أنھما لایقیمان حدود اللہ لم یسئلھما النبی ﷺ عن ذالک و لا خاطب الزوج بقولہ اخلعھا بل کان یخلعھا منہ و یرد علیہ حدیقتہ و ان ابیا أو واحد منھما کما لو کانت فرقۃ المتلاعنین الی الحاکم لم یقل للملاعن خل سبیلھا بل فرق بینھما کما روی سھل بن سعد أن النبی ﷺ فرق بین المتلاعنین الخ( باب الخلع،ج 1، ص 395، ط: سہیل اکیڈمی لاہور پاکستان)۔
و فی البسوط للسرخسی : ( قال )و الخلع جائز عند السلطان و غیرہ لانہ عقد یعتمد التراضی کسائر العقود و ھو بمنزلۃ الطلاق و للزوج ولایۃ إیقاع الطلاق و لھا ولایۃ إلتزام العوض الخ ( باب الخلع، ج 6، ص 173، ط: ادارۃ القران )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87218کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • ازدواجی حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے شوہر سے خلع لینا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات