السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال ایک جدید علاج کے بارے میں ہے جسے ایگسوم تھراپی (Exosome Therapy) کہا جاتا ہے۔
یہ علاج بالوں کے گرنے اور جلد کی کمزوری کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس میں استعمال ہونے والا مادہ ایگسومز کہلاتا ہے، جو دراصل اسٹیم سیلز (Stem Cells) سے خارج ہونے والے نہایت باریک ذرات ہیں۔
یہ ایگسومز عموماً انسانی نال (Umbilical Cord – Wharton’s Jelly) یا نال کے بعد بچنے والے پردے (Placenta/Amniotic fluid) سے حاصل کیے جاتے ہیں۔
بچے کی پیدائش کے بعد نال اور پردہ عام طور پر ضائع کر دیا جاتا ہے، لیکن بعض اوقات والدین کی اجازت سے یہ میڈیکل تحقیق یا علاج کے لئے دیا جاتا ہے۔
ان ایگسومز میں کوئی جاندار خلیے یا ڈی این اے شامل نہیں ہوتا، بلکہ صرف پروٹین اور غذائی سگنلز ہوتے ہیں۔
اس علاج کا مقصد طبی اور معالجاتی ہے، یعنی بالوں کے جھڑنے کو کم کرنا اور جلد/کھوپڑی کو صحت مند بنانا۔
میرے سوالات درج ذیل ہیں:
کیا انسانی نال یا پردے سے حاصل کردہ یہ ایگسومز شرعاً حلال اور جائز ہیں؟
اگر ان کی تیاری کے دوران کسی قسم کے کیمیکل یا پریزرویٹیو (Preservatives/Enzymes) استعمال کیے جائیں تو کیا اس سے حکم بدل جائے گا؟
کیا اس علاج کا استعمال صرف جان لیوا بیماریوں میں جائز ہے یا بالوں کے علاج (جس سے نفسیاتی دباؤ کم ہوتا ہے) کے لئے بھی جائز ہوگا؟
براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیراً
انسانی اجزاءیا جسم کاکوئی بھی حصہ چاہے وہ بظاہر بے کار ہی کیوں نہ معلوم ہو اس کو استعمال میں لانا انسانی تکریم کے خلاف ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ،جس سے اجتناب کرنا لازم ہے ،اور بالخصوص جبکہ اس کا متبادل جائز علاج بھی موجود ہے۔ جہاں تک جان لیوا بیماری میں اس علاج کی بات ہے تو ایسی صورت میں جب کوئی ایسی ضروت پیش آجائے اس وقت اس کی تفصیل لکھ کر شرعی حکم معلوم کیا جاسکتاہے۔
الفتاوى الهندية (5 / 354):
الِانْتِفَاعُ بِأَجْزَاءِ الْآدَمِيِّ لَمْ يَجُزْ قِيلَ لِلنَّجَاسَةِ وَقِيلَ لِلْكَرَامَةِ هُوَ الصَّحِيحُ كَذَا فِي جَوَاهِرِ الْأَخْلَاطِيِّ
فتح القدير للكمال ابن الهمام (6 / 425):
(قوله ولا يجوز بيع شعر الإنسان) مع قولنا بطهارته (والانتفاع به؛ لأن الآدمي مكرم غير مبتذل فلا يجوز أن يكون شيء من أجزائه مهانا ومبتذلا) وفي بيعه إهانة، وكذا في امتهانه بالانتفاع، وقد قال - صلى الله عليه وسلم - فيما ثبت عنه في الصحيحين «لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة» ، فالواصلة هي التي تصل الشعر بشعر النساء، والمستوصلة المعمول بها بإذنها ورضاها، وهذا اللعن للانتفاع بما لا يحل الانتفاع به؛ ألا ترى أنه رخص في اتخاذ القراميل وهو ما يتخذ من الوبر ليزيد في قرون النساء للتكثير، فظهر أن اللعن ليس للتكثير مع عدم الكثرة وإلا لمنع القراميل، ولا شك أن الزينة حلال، قال الله تعالى {قل من حرم زينة الله التي أخرج لعباده} [الأعراف: 32] فلولا لزوم الإهانة بالاستعمال لحل وصلها بشعور النساء أيضا
عورت کے پستان کو اور مرد کے عضو خاص کو بڑھانے کے لیے دواء یا کریم استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0Bone Marroz یعنی ایک انسان کی ہڈی کے اندر کا گودا ،کسی مریض کی Vein میں داخل کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0ادارے کے ڈاکٹر کا مریضوں کو مفت ٹیسٹ کے بجائے پرائیویٹ ٹیسٹ کی ترغیب دینے کا حکم
یونیکوڈ علاج و دواء 0کمپنی کے ملازمین کا علاج معالجہ کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کی سہولیت استعمال کرنا
یونیکوڈ علاج و دواء 0