قرآن و حدیث کے آداب و احکام

قرآن پاک میں کتنے سکتہ ہیں؟

فتوی نمبر :
85038
| تاریخ :
2025-08-06
آداب / شعائر اسلام / قرآن و حدیث کے آداب و احکام

قرآن پاک میں کتنے سکتہ ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته :مزاج بخير
قرآن مجید میں ہمیں کل 8 جگہوں پر سکتہ لکھا ہوا ملتا ہے ، چار سکتے القول السدید میں بیان کیے گئےہیں جبکہ مزید چار جگہ پر سکتہ لکھے جانے کا مقصد کیا ہے۔
مثلاً سورۃ الاعراف آیت : 23 اور آیت : 184 ،سورۃ یوسف آیت : 29 ،سورۃ قصص آیت : 23
سوال 1 : کیا روایت حفص میں ان جگہوں پر سکتہ کرنا غلط ہو گا؟
سوال2 : اگر یہاں سکتہ کرنا صحیح نہیں تو قرآن مجید میں لکھے جانے کا مقصد کیا ہے؟
سوال3 : روایت حفص میں اگر ان جگہوں پر بھی سکتہ کیا جا سکتا تو القول السدید میں صرف چار جگہوں پر ہی کیوں کہا گیا ہے؟
لاکھوں ،کروڑوں پاکستانی مصحف چھپ چکے ہیں اور چھپتے ہیں ۔سب میں یہ سکتے ہیں ۔پاکستان میں پڑھائی بھی روایت حفص ہی کی جاتی ہے ۔ان سکتوں کا مقصد؟شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ قرآن مجیدمیں موجودسکتات اوروقوف محض اصطلاحی وجوب کادرجہ رکھتے ہیں ،شرعاًیہ واجب کادرجہ نہیں رکھتے چنانچہ اگرکوئی دوران تلاوت وقف لازم پرنہ بھی رکے توگناہ نہ ہوگا ۔
جبکہ روایتِ حفص عن عاصم میں سکتہ واجب یا مسنون کے مقامات چارنہیں بلکہ چھ ہیں جنہیں امام حفص سے صحیح سند کے ساتھ نقل کیا گیا ہے، ان میں سے چارمیں حفص اکیلے ہیں، جبکہ بقیہ دو میں دیگر قراء بھی ان کے ساتھ ہیں، اس لیے صرف چارمقامات کو بالخصوص امام حفص کی طرف منسوب کرکے ذکرکیاجاتاہے، جنہیں القول السدید وغیرہ میں بھی بیان کیا گیا ہے۔
لہذا سائل کے ذکر کردہ مزید چار مقامات سے دوپر حفص کی اصل روایت میں سکتہ ثابت ہے جبکہ بقیہ دوپرثابت نہیں، اس لیے وہاں سکتہ بطورِ قراءت کرنا درست نہیں، البتہ اگر قاری صرف سانس کے بغیر وقفِ ضروری (وقفِ اضطراری) کرے، تو یہ قراءت کے اعتبار سے ممنوع نہیں، مگراسے ”سکتہ حفص “ نہیں کہا جائے گا۔
برصغیر (پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش) میں رائج مصاحف کی طباعت میں بعض مقامات پر ”سکتہ“ کا لفظ قراءت کی اصطلاحی سکتہ کے بجائے محض سانس روک کر پڑھنے کی سہولت یا معنوی ربط و فہم کی خاطر درج کیا جاتا ہے۔
یہ زیادہ تر برصغیر کے خطاطی و طباعتی روایت کا حصہ ہے، نہ کہ روایتِ حفص کی اصل لازمی علامات۔یعنی ان مقامات پر ”سکتہ“ کا مطلب ”بغیر سانس چھوڑے ہلکی دیر رکنا“ ہے، تاکہ مفہوم واضح ہو، نہ کہ یہ حفص کی مخصوص قراءت کا رکن ہو۔
جبکہ سائل نے”القول السدید “ کے حوالہ سے صرف چار سکتوں کا ذکر کیا ہے،حالانکہ "القول السدید"میں بھی دومزیدسکتوں کاتذکرہ موجودہے اوراس کے ساتھ اِن سکتوں کاتذکرہ دیگر کتب قراءت مثلاً شاطبیہ وغیرہ میں بھی امام حفص ؒ سے صحیح روایت کے ساتھ منقول ہے ،لہذا،سائل کایہ کہناکہ وہ دیگرکتب میں کیوں موجودنہیں قابل غور ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القول السديد في علم التجويد» : تعريف السكت: أن يسكت القارئ على الحرف الأول من الكلمة بدون تنفس بنية استئناف القراءة لا بنية الإعراض عنها. وإلى السكتات الأربع أشار الشاطبى بقوله:
‌وسكتة ‌حفص ‌دون ‌قطع ‌لطيفة على … ألف التّنوين فى عوجا بلا
وفى نون من راق ومرقدنا ولا … م بل ران والباقون لا سكت موصلا
السكتتان الجائزتان فى موضعين هما:
1 - السكت بين سورتى الأنفال والتوبة وصلا.
«المكرر في ما تواتر من القراءات السبع وتحرر» (ص226):
«أما السكتات الواردة في رواية حفص باتفاق فأربع وهي السكت على:
1 - عِوَجاً قَيِّماً من أول سورة الكهف.
2 - مَرْقَدِنا هذا من سورة يس.
3 - مَنْ راقٍ من سورة القيامة.
4 - بَلْ رانَ من سورة المطففين.
فهذه الأربع لا يجوز فيها إلا السكت.
وأما السكتات المختلف فيها فثنتان:
1 - عليم، براءة فلا يجوز فيها القطع والسكت والوصل.
2 - مالِيَهْ، هَلَكَ فإنه يجوز فيها الإظهار والسكت أو الإدغام وأما مقدار السكت فحركتان.»
«متن الشاطبية = حرز الأماني ووجه التهاني في القراءات السبع» (ص66):
830 - ‌‌وسكتة ‌حفص ‌دون ‌قطع ‌لطيفة … على ألف التنوين في عوجا بلا
831 - وفي نون من راق ومرقدنا ولا … م بل ران والباقون لا سكت موصلا
«شرح الشاطبية سراج القارئ المبتدي وتذكار المقرئ المنتهي» (ص277):
«‌وسكتة ‌حفص ‌دون ‌قطع ‌لطيفة … على ألف التّنوين في عوجا بلا
وفي نون من راق ومرقدنا ولا … م بل ران والباقون لا سكت موصلا
«شرح الشاطبية سراج القارئ المبتدي وتذكار المقرئ المنتهي» (ص277):
«‌وسكتة ‌حفص ‌دون ‌قطع ‌لطيفة … على ألف التّنوين في عوجا بلا
وفي نون من راق ومرقدنا ولا … م بل ران والباقون لا سكت موصلا
أخبر أن حفصا يسكت سكتة لطيفة من غير قطع نفس على الألف المبدلة من التنوين في عوجا ثم يقول قَيِّماً لِيُنْذِرَ بَأْساً شَدِيداً [الكهف: 20]، وكذلك يسكت في سورة يس على الألف في مرقدنا ثم يقول هذا ما وَعَدَ الرَّحْمنُ [يس: 52]، وكذلك يسكت في القيامة على النون في من ثم يقول راق وكذلك يسكت في المطففين على اللام في بل ثم يقول رانَ عَلى قُلُوبِهِمْ [المطففين: 14] وأن الباقين يصلون ذلك كله من غير سكت ويدغمون النون واللام في الراء بغير غنة على ما تقدم. وقوله بلا يعني اختبر وفيه ضمير يرجع إلى حفص يعني أن حفصا اختبر ذلك رواية ونقلا.»(ص260)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85038کی تصدیق کریں
0     110
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآنِ کریم کو چھونے کیلئے وضو ضروری ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنی سورتوں پر مشتمل کتاب بغیر وضو کے چھونا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین سے دیکھ کر بغیر وضو ، قرآن پاک پڑھنا-جنابت (ناپاکی) کی حالت میں قرآن سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بے وضو شخص کیلئے موبائل پر تلاوتِ قرآن مجید کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • آفس میں کرسی پر بیٹھ کر جوتے پہنے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات