نکاح

تین ماہ میاں بیوی کا الگ رہنے سے کیاان کانکاح ختم ہوجاتا ہے؟

فتوی نمبر :
84927
| تاریخ :
2025-08-04
معاملات / احکام نکاح / نکاح

تین ماہ میاں بیوی کا الگ رہنے سے کیاان کانکاح ختم ہوجاتا ہے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہرنے تین مہینوں سے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ازدواجی حق ادا کیا ہے،میں اپنی امی کے پاس ہوں۔مجھے بتائیں کیا میرا نکاح اس سے ختم ہو چکا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ میاں بیوی کا فقط ایک دوسرے سے الگ رہنا ( چاہے جتنا لمبا عرصہ کیوں نہ ہو) ا ن کے نکاح کو ختم نہیں کرتا ،جب تک کہ شوہر طلاق یا خلع کے ذریعہ‎ اسے اپنی زوجیت سے الگ نہ کر دے ،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب سائلہ کے شوہر نے طلاق نہیں دی تومحض ایک دوسرے سے الگ رہ کرازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے سے سائلہ پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، بلکہ دونوں کا نکاح بدستور برقرا ر ہے، لہذا اب بھی دونوں ایک ساتھ رہ سکتےہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : و شرعا (رفع قيد النكاح في الحال) بالبائن (أو المآل) بالرجعي (بلفظ مخصوص) هو ما اشتمل على الطلاق الخ (کتاب الطلاق،ج: 3، ص: 226، ط: سعید )-
و فی الھندیۃ : (أما تفسيره) شرعا فهو رفع قيد النكاح حالا أو مآلا بلفظ مخصوص كذا في البحر الرائق(و أما ركنه) فقوله : أنت طالق و نحوه كذا في الكافي الخ (کتاب الطلاق، ج: 1، ص: 348، ط: ماجدیۃ )-
و فی الھدایۃ: و لأن الامتناع عن قربانھا فی اکثر المدۃ بلا مانع، و بمثلہ لا یثبت حکم الطلاق فیہ الخ ( باب الایلاء، ج: 2، ص: 94، ط: البشری )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84927کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات