جوا قمار

دو ٹیموں کا دونوں طرف سے رقم لگا کر کرکٹ یا کوئی بھی دوسرا کھیل کھیلنا

فتوی نمبر :
82937
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جوا قمار

دو ٹیموں کا دونوں طرف سے رقم لگا کر کرکٹ یا کوئی بھی دوسرا کھیل کھیلنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ساتھی آپس میں ولی بال یا کرکٹ کھیلتے ہیں ، اگر ہم اس پر شرط نہیں لگاتے، تو کھلاڑی صحیح طرح نہیں کھیلتے، اس لئے ہم نے ایک طریقہ تجویز کیا ہے کہ جو ٹیم ہار جائے اس ٹیم کے ہر کھلاڑی سے دس روپے لیتے ہیں، اور ان پیسوں کو ایک آدمی کے پاس جمع کر لیتے ہیں، جن سے ضرورت کے وقت کھیل کا سامان وغیرہ خرید لیتے ہیں۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ شریعت کی روشنی میں ہمارا تجویز کردہ طریقہ درست ہیں یا نہیں ؟ اگر نہیں ہے تو کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ ہم قمار سے بھی بچ جائیں اور آپس میں صحیح طرح کھیل بھی سکیں ، کیونکہ جب اس طرح پیسے آپس میں لگاتے ہیں تو پیسوں کی خاطر کھلاڑی محنت اور شوق سے کھیلتے ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دونوں طرف سے رقم لگا کر کرکٹ یا کوئی بھی دوسرا کھیل کھیلنا شرعاً ناجائز اور جوا ہے، اس لئے کرکٹ کھیلنے کے لئے مذکور تجویز کردہ طریقہ سے احتراز لازم ہے، تاہم اگر کھیل میں شمولیت کی فیس تمام کھلاڑیوں پر رکھی جائے اور اس رقم پر منتظمین کو مالک بنا دیا جائے، اس کے بعد اگر کھیل میں کوئی اچھی کارکردگی دکھائے اور منتظمین اس رقم سے اس کو انعام دے دیا کریں ۔ تو اس کا اسے اختیار ہوگا اور یہ صورت شرعاً بھی جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار : (إن شرط المال ) في المسابقة (من جانب واحد وحرم لو شرط) فيها (من الجانبين) لأنه يصير قمارا اھ (6/ 403)۔
وفي حاشية ابن عابدين:(قوله من جانب واحد) أو من ثالث بأن يقول أحدهما لصاحبه إن سبقتني أعطيتك كذا، وإن سبقتك لا آخذ منك شيئا أو يقول الأمير لفارسين أو راميين من سبق منكما فله كذا، وإن سبق فلا شيء له اختيار وغرر الأفكار (قوله من الجانبين) بأن يقول إن سبق فرسك فلك علي كذا، وإن سبق فرسي فلي عليك كذا زيلعي اھ (6/ 403)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82937کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھیل کے دوران ، کھلاڑی کا بذریعہ یونیفارم جوئے اور قمار کی تشہیر (Surrogate Advertising) کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   جوا قمار 0
  • بنک میں رقم رکھواکرانعامی قرعہ اندازی میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ (آریوویدک)کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • فری لانسنگ میں ٹیم بناکر کام کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • سو یپ فیس یا بروکر کمیشن نہ ہونے کی صورت میں فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 1
  • olymp" ٹریڈ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بیمہ پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بائنری ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • اسنوکر کلب کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • پیسے دے کر کرکٹ میچ کھیلنے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کار ریس اور گھوڑوں کی ریس میں جُوا لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • قرعہ اندازی میں جوئے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کرکٹ ٹورنامنٹ میں فریقین سے رقم لیکر جیتنے والی ٹیم کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • آن لائن نیٹ ورک مارکیٹنگ میں پیسے لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • "ریناٹس"کمپنی کا اشیاء کی فروختگی کیلئے ممبر در ممبر بنانا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • PrPal آنلائن ارننگ کمپنی کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • یورو ٹکٹ اور لاٹری خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • موٹر سائیکل کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • پیسہ جمع کروا کر قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل وصول کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • دو ٹیموں کا دونوں طرف سے رقم لگا کر کرکٹ یا کوئی بھی دوسرا کھیل کھیلنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • انشورنس کمپنی سے گاڑی کی مرمت کروانا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • برطانیہ میں پریمیم بونڈز میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
Related Topics متعلقه موضوعات