جوا قمار

olymp" ٹریڈ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنا

فتوی نمبر :
68988
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جوا قمار

olymp" ٹریڈ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنا

کچھ عرصہ قبل میں نے" olymp" ٹریڈ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کی،جہاں میں اس بات کا اندازہ لگاتا ہوں کہ ایک یا دو منٹ بعد قیمت گرے گی یا بڑھے گی،اگر میرا اندازہ درست ہو تو مجھے انویسٹ کردہ رقم کا پچاسی فیصد نفع ملتا ہے اور اگر غلط ہو تو میں اپنی انویسٹ کردہ رقم کھو بیٹھتا ہوں،برائے مہربانی میری راہنمائی کریں کہ کیا یہ حلال ہے؟ اور اسلام میں جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور پلیٹ فارم کی مکمل تفصیل اور طریقہ کار کی وضاحت نہیں کی گئی تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا،تاہم اگر مذکور پلیٹ فارم میں رقم لگانے کے بعد ,محض کسی چیز کی قیمت بڑھنے یا گھٹنے کے متعلق اندازہ درست یا غلط ہونے کے ساتھ نفع و نقصان مشروط ہو تو یہ صورت جوئے اور قمار کی ہے جو کہ شرعاً جائز نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَيْسِرُ وَ الْأَنْصَابُ وَ الْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ [المائدة :۹٠]-
و فی مصنف ابن أبي شيبة : عن ابن سيرين ، قال : «كل شيء فيه قمار فهو من الميسر» (4/ 483)-
و فی أحكام القرآن للجصاص ط . العلمية : ولا خلاف بين أهل العلم في تحريم القمار و أن المخاطرة من القمار ; قال ابن عباس : إن المخاطرة قمار و إن أهل الجاهلية كانوا يخاطرون على المال و الزوجة، و قد كان ذلك مباحا إلى أن ورد تحريمه . (1/ 398)-
و فی الدر المختار و حاشية ابن عابدين (رد المحتار) : (قوله لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، و سمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه ، و يجوز أن يستفيد مال صاحبه و هو حرام بالنص(6/ 403)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طلحہ سرتاج عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68988کی تصدیق کریں
0     1027
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھیل کے دوران ، کھلاڑی کا بذریعہ یونیفارم جوئے اور قمار کی تشہیر (Surrogate Advertising) کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   جوا قمار 0
  • بنک میں رقم رکھواکرانعامی قرعہ اندازی میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ (آریوویدک)کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • فری لانسنگ میں ٹیم بناکر کام کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • سو یپ فیس یا بروکر کمیشن نہ ہونے کی صورت میں فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 1
  • olymp" ٹریڈ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بیمہ پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بائنری ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • اسنوکر کلب کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • پیسے دے کر کرکٹ میچ کھیلنے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کار ریس اور گھوڑوں کی ریس میں جُوا لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • قرعہ اندازی میں جوئے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کرکٹ ٹورنامنٹ میں فریقین سے رقم لیکر جیتنے والی ٹیم کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • آن لائن نیٹ ورک مارکیٹنگ میں پیسے لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • "ریناٹس"کمپنی کا اشیاء کی فروختگی کیلئے ممبر در ممبر بنانا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • PrPal آنلائن ارننگ کمپنی کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • یورو ٹکٹ اور لاٹری خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • موٹر سائیکل کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • پیسہ جمع کروا کر قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل وصول کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • دو ٹیموں کا دونوں طرف سے رقم لگا کر کرکٹ یا کوئی بھی دوسرا کھیل کھیلنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • انشورنس کمپنی سے گاڑی کی مرمت کروانا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • برطانیہ میں پریمیم بونڈز میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
Related Topics متعلقه موضوعات