جوا قمار

بائنری ٹریڈنگ کا حکم

فتوی نمبر :
70271
| تاریخ :
2024-01-11
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جوا قمار

بائنری ٹریڈنگ کا حکم

السلام علیکم! کیا فرماتے ہے مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بائنری ٹریڈنگ حلال ہے اگر اس میں سود پایا جاتا ہو ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بائنری ٹریڈنگ میں چونکہ کسی چیز کے متعلق پیش گوئی کر کے اس پر پیسے لگانے ہوتے ہیں، کہ فلاں چیز فلاں تاریخ کو مہنگی ہوگی یا سستی ہوگی، پھر اگر وہ پیش گوئی درست ثابت ہوجائے، تو پیش گوئی کرنے والے کو مزید رقم مل جاتی ہے، جبکہ پیش گوئی غلط ثابت ہونے کی صورت میں اصل رقم بھی ڈوب جاتی ہے، لہذایہ قمار /جوے کی ایک صورت ہے جو شرعاً ناجائز اور حرام ہے ، لہذا اس قسم کی تجارت میں حصہ لینا جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: یٰۤاَیّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ الآیۃ (آیتـ 90 سورۃ المائدۃ)
وفی مشکاۃ المصابیح: عن جابر رضی اللہ عنہ قال: لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربا ومؤکلہ وکاتبہ و شاھدیہ، وقال "ھم سواء" رواہ مسلم (کتاب البیوع الفصل الأول ج1 صـ425 ط:بشری)
وفی الھندیۃ: السابق یجوز (إلی قولہ) وإنما یجوز ذلک إن کان البدل معلوما فی جانب واحد بأن قال إن سبقتنی فلک کذا و إن سبقتک لاشیء لی علیک أو علی القلب أما اذا کان البدل من الجانبین فھو قمار حرام الخ (کتاب الکراھیۃ الباب السادس فی المسابقۃ ج5 صـ324 ط:ماجدیۃ)
وفی الدر المختار: (إن شرط لمال) فی المسابقۃ (من جانب واحد وحرم لو شرط) فیھا (من الجانبین) لأنہ یصیر قمارا (إلا اذا ادخلا ثالثا) محللا (بینھما) الخ(کتاب الحظر والإباحۃ فصل فی البیع ج6 صـ 403 ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70271کی تصدیق کریں
0     964
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھیل کے دوران ، کھلاڑی کا بذریعہ یونیفارم جوئے اور قمار کی تشہیر (Surrogate Advertising) کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   جوا قمار 0
  • بنک میں رقم رکھواکرانعامی قرعہ اندازی میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ (آریوویدک)کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • فری لانسنگ میں ٹیم بناکر کام کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • سو یپ فیس یا بروکر کمیشن نہ ہونے کی صورت میں فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 1
  • olymp" ٹریڈ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بیمہ پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بائنری ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • اسنوکر کلب کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • پیسے دے کر کرکٹ میچ کھیلنے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کار ریس اور گھوڑوں کی ریس میں جُوا لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • قرعہ اندازی میں جوئے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کرکٹ ٹورنامنٹ میں فریقین سے رقم لیکر جیتنے والی ٹیم کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • آن لائن نیٹ ورک مارکیٹنگ میں پیسے لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • "ریناٹس"کمپنی کا اشیاء کی فروختگی کیلئے ممبر در ممبر بنانا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • PrPal آنلائن ارننگ کمپنی کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • یورو ٹکٹ اور لاٹری خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • موٹر سائیکل کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • پیسہ جمع کروا کر قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل وصول کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • دو ٹیموں کا دونوں طرف سے رقم لگا کر کرکٹ یا کوئی بھی دوسرا کھیل کھیلنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • انشورنس کمپنی سے گاڑی کی مرمت کروانا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • برطانیہ میں پریمیم بونڈز میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
Related Topics متعلقه موضوعات