جوا قمار

انشورنس کمپنی سے گاڑی کی مرمت کروانا

فتوی نمبر :
83028
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جوا قمار

انشورنس کمپنی سے گاڑی کی مرمت کروانا

محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم!
برائے کرم مندرجہ ذیل مسئلہ میں ہماری راہ نمائی فرمادیں۔
(۱) مسئلہ یہ ہے کہ زید کی گاڑی نے بکر کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ یہ دونوں گاڑیاں دبئی میں ٹکرائی تھیں۔ پولیس نے تحقیق کی کہ قصور وار کون ہے؟، چونکہ زید کی غلطی تھی اس لئے قصور وار وہی ٹھہرایا گیا اور فیصلہ یہ ہوا کہ زید بکر کی گاڑی کو مرمت کرا کے دے۔
(۲) زید نے چونکہ اپنی گاڑی کی انشورنس اس طرح کرا رکھی تھی کہ اگر زید کی گاڑی سے کسی دوسرے کی گاڑی کو نقصان پہنچتا ہے تو اس گاڑی کی مرمّت پر آنے والا خرچہ بھی انشورنس کمپنی برداشت کرے گی۔ اور اس کی صورت یہ ہے کہ انشورنس کمپنی نہ تور قم زید کے ہاتھ میں دیتی ہے نہ بکر کے ہاتھ میں، بلکہ گاڑی کی مرمّت کرنے والے گیراج کے مالک کو یہ رقم ادا کی جاتی ہے۔
سوال یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں مذکورہ طریقہ کار کے مطابق بکر کا اپنی گاڑی کی مرمّت کرانا کیسا ہے ؟ جائز ہے یا ناجائز ہے ؟ اگر ناجائز ہے اور بکر گاڑی کی مرمّت بھی کرا چکا ہے تو ازالہ کی کیا صورت ہو گی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور طریقہ کے مطابق بکر کا اپنی گاڑی کی مرمّت کروانا اور انشورنس کمپنی کا اس کا معاوضہ دینا جائز ہے ۔ بشر طیکہ یہ معاوضہ اس رقم کے برابر یا کم ہو جو زید نے انشورنس کی اس پالیسی میں پریمیم کی صورت میں جمع کرائی ہے۔ تاہم آئندہ کے لئے زید پر بھی لازم ہے کہ اس قسم کی نا جائز پالیسیاں لینے سے احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (المائدۃ: 90 الآیۃ)۔
وفی الشامیۃ: وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص اھ(6/403)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 83028کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھیل کے دوران ، کھلاڑی کا بذریعہ یونیفارم جوئے اور قمار کی تشہیر (Surrogate Advertising) کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   جوا قمار 0
  • بنک میں رقم رکھواکرانعامی قرعہ اندازی میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ (آریوویدک)کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • فری لانسنگ میں ٹیم بناکر کام کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • سو یپ فیس یا بروکر کمیشن نہ ہونے کی صورت میں فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 1
  • olymp" ٹریڈ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بیمہ پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بائنری ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • اسنوکر کلب کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • پیسے دے کر کرکٹ میچ کھیلنے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کار ریس اور گھوڑوں کی ریس میں جُوا لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • قرعہ اندازی میں جوئے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کرکٹ ٹورنامنٹ میں فریقین سے رقم لیکر جیتنے والی ٹیم کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • آن لائن نیٹ ورک مارکیٹنگ میں پیسے لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • "ریناٹس"کمپنی کا اشیاء کی فروختگی کیلئے ممبر در ممبر بنانا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • PrPal آنلائن ارننگ کمپنی کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • یورو ٹکٹ اور لاٹری خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • موٹر سائیکل کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • پیسہ جمع کروا کر قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل وصول کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • دو ٹیموں کا دونوں طرف سے رقم لگا کر کرکٹ یا کوئی بھی دوسرا کھیل کھیلنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • انشورنس کمپنی سے گاڑی کی مرمت کروانا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • برطانیہ میں پریمیم بونڈز میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
Related Topics متعلقه موضوعات