جوا قمار

پیسہ جمع کروا کر قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل وصول کرنا

فتوی نمبر :
82581
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جوا قمار

پیسہ جمع کروا کر قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل وصول کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے ایک اس اسکیم شروع کی ہے، جس کا دورانیہ تقریباً تیس ماہ ہوگا،جبکہ اس اسکیم کے ممبران کی تعداد دو سو ہوگی، اور ان ممبران سے روزانہ 67 روپے یا ہر ماہ دو ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ اس اسکیم پر ہر ماہ بذریعہ قرعہ اندازی موٹر سائیکل کے علاوہ پانچ انعامات بھی دیے جائیں گے، لیکن اگر کوئی ممبر مسلسل تین ماہ اپنی ماہوار قسط جمع نہ کروائے تو اس کی ممبر شب بغیر کسی نوٹس کے ختم کر دی جائے گی، تین ماہ کے بعد بقایا ممبران میں سے ہر ایک کو ایک ایک نئی موٹر سائیکل دی جائےگی، جبکہ جس کے نام قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل نکل آئے تو اس کی بقیہ اقساط معاف کر دی جاتی ہیں ۔ ایک اضافی شرط یہ بھی ہے کہ اگر ان ممبران میں سے کوئی بغیر قرعہ اندازی کے موٹر سائیکل لینا چاہے تو اس کو ماہانہ قسط کے علاوہ 1500 روپے مزید جمع کرانے ہونگے۔ پوچھنا یہ ہے کہ یہ اسکیم جائز ہے اور اس کی ممبر شپ حاصل کرنا جائز ہے؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور اسکیم کئی ایک غیر شرعی امور پر مشتمل کی وجہ سے جائز نہیں۔ (۱)قرعہ اندازی کے ذریعہ حاصل ہونے والی موٹر سائیکل کی قیمت مجہول ہے ۔ (۲) کسی بھی قرعہ اندازی پر موٹر سائیکل نکلنے کی امید سے اگلی قسط جمع کروانا جوئے کو متضمن ہے۔ (۳) تین ماہ قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں ممبر شپ کا منسوخ ہو جانا۔ (۴) بغیر قرعہ اندازی کے موٹر سائیکل حاصل کرنے کی وجہ اس کی قیمت سے کہیں زیادہ رقم مبلغ پندرہ ہزار روپے کا لینا وغیرہ ایسے امور ہیں جن کی وجہ سے یہ معاملہ شرعاً درست نہیں رہتا لہذا اس اسکیم میں شرکت کرنے اور اس کی ممبر شپ حاصل کرنے سے احتراز واجب ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ریحان وزیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82581کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھیل کے دوران ، کھلاڑی کا بذریعہ یونیفارم جوئے اور قمار کی تشہیر (Surrogate Advertising) کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   جوا قمار 0
  • بنک میں رقم رکھواکرانعامی قرعہ اندازی میں شامل ہونا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • نیٹ ورک مارکیٹنگ (آریوویدک)کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • فری لانسنگ میں ٹیم بناکر کام کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • سو یپ فیس یا بروکر کمیشن نہ ہونے کی صورت میں فاریکس ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 1
  • olymp" ٹریڈ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرنا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بیمہ پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • بائنری ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • اسنوکر کلب کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • پیسے دے کر کرکٹ میچ کھیلنے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کار ریس اور گھوڑوں کی ریس میں جُوا لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • قرعہ اندازی میں جوئے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • کرکٹ ٹورنامنٹ میں فریقین سے رقم لیکر جیتنے والی ٹیم کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • آن لائن نیٹ ورک مارکیٹنگ میں پیسے لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • "ریناٹس"کمپنی کا اشیاء کی فروختگی کیلئے ممبر در ممبر بنانا

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • PrPal آنلائن ارننگ کمپنی کا حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • یورو ٹکٹ اور لاٹری خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   جوا قمار 0
  • موٹر سائیکل کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • پیسہ جمع کروا کر قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل وصول کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • دو ٹیموں کا دونوں طرف سے رقم لگا کر کرکٹ یا کوئی بھی دوسرا کھیل کھیلنا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • انشورنس کمپنی سے گاڑی کی مرمت کروانا

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
  • برطانیہ میں پریمیم بونڈز میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   جوا قمار 0
Related Topics متعلقه موضوعات