احکام حج

کسی اور کی طرف سے حج کرنے کی صور ت میں نیت کا حکم

فتوی نمبر :
82252
| تاریخ :
2025-04-23
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

کسی اور کی طرف سے حج کرنے کی صور ت میں نیت کا حکم

السلام علیکم!میں نے اپنی والدہ مرحومہ کے ساتھ ٢٠١٥ میں اپنا فرض حج ادا کیا تھا ۔ اب اس سال اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کا ارادہ ہے ۔اس سال میں اپنے والد مرحوم کی طرف سے حج کرنا چاہتا ہوں ۔ میرے والد مرحوم سال ١٩٩٩ میں فوت ہوۓ تھے اور مجھے علم نہیں ہے کہ ان پر مالی اعتبار سے حج فرض تھا یا نہیں ؟ اور انہوں نے اس بابت کوئی وصیت بھی نہیں کی تھی ۔ کیا میں ان کی طرف سے حج کر سکتا ہوں ؟
اگر ہاں تو کیا میں یہاں پاکستان سے ہی والد مرحوم کے حج کا احرام باندھوں گا یا حج کے ایام میں باندھنا هو گا ؟میری فلائٹ جدہ کی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت ِ مسئولہ میں چونکہ سائل اپنے والد کی وصیت کے بغیر اپنے ہی پیسوں سے والد کی طرف سے حج کی ادائیگی کررہا ہے ، تو یہ حج بدل نہیں ، بلکہ یہ سائل کی طرف سے اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کی خاطر ،نفلی حج کہلائے گا ، ا ن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سائل کو اس کا اہتمام بھی چاہیئے۔ اس لیے سائل پاکستان سے جاتے ہوئے جو عمرہ کا احرام باندھیں گے اس میں والد کی طرف سے نیت کرنا ضروری نہیں ، بلکہ اپنی طرف سے حج کرکے ان کو ایصال ثواب کرسکتا ہے ، تاہم اگر سائل والد مرحوم کی طرف سے ہی حج کرنا چاہتا ہے ، تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ سائل حدود حرم میں والد مرحوم کی طرف سے ہی حج کی نیت کر کے احرا م باندھ لے ، اور اس صورت میں نیت سے لے کر تلبیہ پڑھنے اور حج کے تمام افعال میں والد مرحوم کی طرف سے نیت کرنا ضروری ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی غنیة الناسک: تبرع الولد بالاحجاج او الحج بنفسه عن ابویه اذا مات و علیه حج الفرض و لم یوص به مندوب الیه جدا قال ﷺ (( من حج عن ابویه او قضی عنھما مغرما بعث یوم القیامة مع الابرار اھ (فی فضل تبرع الولد عن والدیه بالحج المفروض ص:500 ناشر:المصباح)
وفیھا ایضا: افاقی مسلم مکلف اراد دخول مکة او الحرم و لو لتجارۃ او سیاحة و جاوز اخر مواقیته غیر محرم ثم احرم او لم یحرم اثم و لزمه دم اھ (باب مجاوزۃ المیقات بغیر احرام ص:104 ناشر: المصباح)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82252کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات