گناہ و ناجائز

نشہ آور اشیاء کا حکم

فتوی نمبر :
81900
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

نشہ آور اشیاء کا حکم

جناب مفتی صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مفتی صاحب! نشہ آور اشیاء جیسے شراب ، چرس ، افیون، بھنگ وغیرہ کی اسمگلنگ کی حرمت سے متعلق جتنی قرآنی آیات اور احادیث ہیں براہِ کرم ان سے مطلع فرما ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اسمگلنگ چاہے نشہ آور اشیاء کی ہو یا دوسری اشیاء کی، ملکی قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔ پھر یہ ایک طویل موضوع ہے اور اہلِ علم نے اس پر کافی کام کیا ہے، اس لئے بوقتِ ضرورت کسی بھی معاملہ کا حکمِ شرعی معلوم کر لیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تکملۃ فتح الملھم: قال شیخ الاسلام۔حفظہ اللہ تعالیٰ۔ان المسلم یجب علیہ ان یطیع امیرہ فی الامور المباحۃ فان امر الامیر بفعل مباح وجبت مباشرتہ وان نھی عن امر مباح حرم ارتکابہ،لان اللہ سبحانہ وتعالیٰ قال: اطیعوا اللہ واطیعوا الرسول واولی الامر منکم (الیٰ قولہ) ومن ھنا صرح الفقھاء بان طاعۃ الامام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ اھ(3/323)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81900کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات