نکاح

ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کی صورت میں حق مہر وغیرہ کا حکم

فتوی نمبر :
81153
| تاریخ :
2025-02-03
معاملات / احکام نکاح / نکاح

ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کی صورت میں حق مہر وغیرہ کا حکم

السلام علیکم جناب
سوال یہ تھا کے ایک فتوے میں لکھا ہوا ہے کے اگر ہم کسی لڑکی سے چھپ کر نکاح کرلیں اور بعد میں جب گھر والے بھی راضی ہوجائیں تو ہم ان کے سامنے دوبارہ نکاح کرلیں تو جو پہلا نکاح چھپ کر کیا ہے تو اس میں اپنی بیوی کو رخصتی تک خرچہ دینے کے کیا احکام ہیں دیگر چیزوں میں کیا احکام ہیں جیسے حق مہر اسی وقت دینا ہوگا یا رخصتی کے بعد دے سکتے ہیں ؟ اور اگر بعد میں گھر والے نہ مانیں مثال تو جب ہم انکو بتائیں کے ہمارا پہلے سے نکاح ہو چکا ہے تو کیا یہ نافرمانی کے زمرے میں آۓ گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر پہلانکاح شرعی طریقے پر ایجاب و قبول، دو عاقل بالغ مسلم مرد یاایک مرداوردوعورتوں کی گواہی میں کفوء(ہم پلہ خاندان)میں ہو اہو، تو یہ نکاح صحیح ہے، خواہ گھروالوں کواس نکاح کی اطلاع نہ ہو، البتہ اس طرح خفیہ نکاح کرنا اخلاقی و دینی اعتبار سے ناپسندیدہ عمل ہے ،جوعموماًفتنہ وفسادکاسبب بن جاتاہے ،اس لیے گھروالوں کی اجازت ومرضی کے بغیرچھپ کرنکاح کرنے سے احترازلازم ہے ۔
جبکہ شوہر پر بیوی کانان نفقہ اس وقت لازم ہوتا ہے جب بیوی خودکوشوہر کے حوالے کرنے (رخصتی) کے لیے تیار ہو۔اگر نکاح کے بعد لڑکی اپنے والدین کے گھر ہو اور رخصتی نہ ہوئی ہواور وہ شوہر کو اپنے پاس بلانے یا ساتھ لے جانے کی بھی اجازت نہ دیتی ہو، تو شوہر پر نفقہ لازم نہ ہوگا۔ہاں، اگر وہ اپنے آپ کو سپرد کرنے پر آمادہ ہو اور شوہر ٹال مٹول کرے، تو اس صورت میں نان و نفقہ لازم ہو جائے گا۔
جبکہ مہر نکاح کے وقت سے لازم ہو جاتا ہے، لیکن اس کی ادائیگی کا تعلق شرط سے ہے۔اگر مہر معجل (فوراً ادا کیا جانے والا) ہے تو نکاح کے فوراً بعد لازم ہے۔اگر مہر مؤجل (رخصتی کے بعد یا متعین وقت پر ادا کیا جانے والا) رکھا گیا ہے تو پھر اسی شرط کے مطابق دینا لازم ہے،اوراگر کوئی وقت متعین نہ کیا گیا ہو تو عورت کے مطالبہ کرنے پر شوہر کو ادا کرنا ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذي : عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌أعلنوا ‌هذا ‌النكاح واجعلوه في المساجد»، واضربوا عليه بالدفوف.(2/ 384)
و فی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» : الحرة ‌البالغة ‌العاقلة ‌إذا ‌زوجت ‌نفسها من رجل أو وكلت رجلا بالتزويج فتزوجها أو زوجها فضولي فأجازت جاز في قول أبي حنيفة وزفر وأبي يوسف الأول سواء زوجت نفسها من كفء أو غير كفء بمهر وافر أو قاصر۔(2/ 247)
و فی الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار» : (‌فنفذ ‌نكاح ‌حرة ‌مكلفة ‌بلا) ‌رضا (‌ولي) والاصل أن كل من تصرف في ماله تصرف في نفسه، وما لا فلا۔(ص183)
«المحيط البرهاني» : والمعنى ‌في ‌ذلك ‌أن ‌النفقة ‌إنما ‌تجب ‌عوضا ‌عن ‌الاحتباس ‌في ‌بيت ‌الزوج، فإذا كان الفوات لمعنى من جهة الزوج أمكن أن يجعل ذلك الاحتباس باقيا تقديرا، أما إذا كان الفوات بمعنى من جهة الزوجة لا يمكن أن يجعل ذلك الاحتباس باقيا تقديرا وبدونه لا يمكن إيجاب النفقة۔(3/ 522)
و فی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع» : وأما شرط وجوب هذه النفقة فلوجوبها شرطان: أحدهما يعم النوعين جميعا أعني: نفقة النكاح ونفقة العدة.
والثاني يخص أحدهما وهو نفقة العدة أما الأول فتسليم المرأة نفسها إلى الزوج وقت وجوب التسليم ونعني بالتسليم: التخلية وهي أن تخلي بين نفسها وبين زوجها برفع المانع من وطئها أو الاستمتاع بها حقيقة إذا كان المانع من قبلها أو من قبل غير الزوج فإن لم يوجد التسليم على هذا التفسير وقت وجوب التسليم؛ فلا نفقة لها۔(4/ 18)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81153کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات