شرکت و مضاربت

کسی کو کاروبار کے لیے پیسے دیکر کل منافع وصول کرنا کیسا ہے ؟

فتوی نمبر :
81095
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

کسی کو کاروبار کے لیے پیسے دیکر کل منافع وصول کرنا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے عمر سے کہا کہ آپ مجھے پیسے دیں، میں کاروبار کروں گا ،اور جو نفع ملے گا وہ سب آپ کا ہو گا ،تو عمر نے زید کو 152,000 روپے دیئے ، زید نے ان پیسوں کے ساتھ اپنی طرف سے ایک اور آدمی کے پیسے ملا کر گاڑی خریدی، پھر اس گاڑی کو قسطوں پر بیچ دیا، اب زید نے عمر سے کہا کہ اس بیع میں آپ کا منافع 80،000 سے زیادہ ہوا ہے، لیکن میں آپ کے پیسوں 152،000 سے 2000 روپے خرچے کے کاٹتا ہوں، تو آپ کے 150000 روپے بچیں گے اس کے علاوہ میں 80000 روپے آپ کو منافع دیتا ہوں ،اور باقی منافع میں خود رکھتا ہوں (حالانکہ طے یہ ہوا تھا کہ سارے منافع عمر کے ہوں گے) اور باقی رأس المال 150000 اور منافع 80000 میرے ذمہ ہوگا چاہے گاڑی یا جس آدمی کو گاڑی فروخت کی ہے انکو کچھ بھی ہو جائے (یعنی بھاگ جائے یا گاڑی جل جائے) آپ مجھ سے ماہانہ 6000 قسط لے لیا کریں۔
اب صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ بنیادی طور پر یہ معاملہ شرعاً صحیح ہوا ہے یا نہیں؟ اس کا نفع عمر کیلئے حلال ہے یا نہیں؟ جبکہ عمر کا زید سے کسی مطالبے کا ارادہ نہیں وہ اس حد تک بھی تیار ہے کہ اگر شرعاً کے منافع حلال نہیں تو صرف 152000 لے لے گا اور باقی کچھ نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور معاملے کو اصطلاح فقہا میں ’’بضاعت‘‘ سے تعبیر کیا جاتا ہے جو کہ بلاشبہ ایک جائز معاملہ ہے، لہذا عمر کے لیے اپنے کل رأس المال کی بقدر تمام منافع وصول کرنے میں شرعاً بھی کوئی حرج نہیں ہے، مذکور اخراجات اگر معاملہ بیع کے دوران ہوئے ہوں تو اس کی کٹوتی جائز ہے،اور اگر اپنی ذاتی محنت کا معاوضہ ہو تو پہلے سے طے نہ ہونے کی وجہ سے اس کا کاٹنا درست نہیں، اس سے احتراز لازم ہے، الا یہ کہ مسمیٰ عمر اپنا حصہ وصول کرنے کے بعد اپنی مرضی سے مسمیٰ زید کو بھی کچھ دیدے تو یہ جائز اور درست ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (قوله: ويبضع إلخ) في القاموس: الباضع الشريك اهـ والمراد هنا دفع المال لآخر ليعمل فيه على أن يكون الربح لرب المال ولا شيء للعامل بحر اھ (4/ 316)،
وفيه ایضاً: تحت (قوله لا مضاربة) المراد بالبضاعة هنا الاستعانة؛ لأن الإبضاع الحقيقي لا يتأتى هنا، وهو أن يكون المال للمبضع، والعمل من الآخر، ولا ربح للعامل، وفهم من مسألة الكتاب جواز الإبضاع مع الأجنبي بالأولى اهـ (5/ 657)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81095کی تصدیق کریں
0     1400
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات