قرآن کی آیت پانچ سے سات تک (سورۃ المومنون) کے بارے میں ہے، ہمارے گھر میں ایک غلام ہے، جو ہمارے قبضے اور اختیار میں ہے، کیا ہم اس سے جنسی تعلق کر سکتے ہیں؟ کیا وہ ہمارے لیے حلال ہے؟ آیات کا مفہوم: تمہاری بیویاں اور غلام (لونڈیاں) جو تمہارے قبضہ میں ہوں، تم پر حلال ہیں، اللہ کی طرف سے۔ یہ ایک فتنے کی شکل اختیار کر رہا ہے ایک دوسرے عالم کے جواب کی روشنی میں۔
سورہ مومنوں میں جن غلاموں یعنی باندیوں کا ذکر ہے، ان سے جنسی تعلقات اگر چہ جائز ہیں، مگر آج کل ایک بین الاقوامی معاہدہ کے تحت یہ ممنوع ہے، جبکہ گھروں میں عموماً جو لوگ بوجہ ناداری و غربت کے کسی کی نوکری اور خدمت کرنے پر مامور ہوں یہ غلام نہیں، بلا شبہ آزاد لوگ ہیں، ان کی خرید و فروخت اور ان کی عورتوں کے ساتھ باندیوں والا معاملہ کرنا قطعاً نا جائز اور حرام ہے اور ان کی غربت و ناداری سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے مترادف ہے ،جس سے بہر حال احتراز لازم ہے۔ واللہ اعلم بالصواب!