بیوی کو آج سے 10 سال پہلے طلاق دی، فتوى لینے کے بعد علیحدگی ہوگئی، عدت میں ہم ایک دوسرے کے نزدیک ہوئے ، بوس و کنار کىے،تین ماہ بعد عورت کی رضامندی میں نکاح بغیر شرط، بغیر پیسے دىے، گواہوں کی موجودگی میں ہوا، اس شخص نے حقِ مہر ادا کرکے حقوقِ زوجیت ادا کىے ، تین دن بعد عورت کے کہنے پر طلاق دے دی۔ عورت کی اس عدت میں میرا دوبارہ اس کے ساتھ جسمانی تعلق ہوا ،فارغ باہر ہوا، چار ماہ بعد میرا اسکے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں نکاح ہوا ۔ان دس سالوں میں دو بچے بھی پیدا ہوئے۔ کىا ہمارا رشتہ میاں بیوی كا شرعی حساب میں قائم ہے ؟
صورتِ مسئولہ میں میاں بیوی کے درمیان تین طلاق کے ذریعے حرمتِ مغلظہ ثابت ہو جانے کے بعد، اس گزرے ہوئے تین ماہ میں تین ماہواریاں مکمل ہونے پر اس عورت کی عدت مکمل ہو چکی ہو، تو اس کے بعد دوسرے شخص سے کیا جانے والا یہ نکاح درست منعقد ہوا تھا، چنانچہ اگر اس دوسرے شوہر نے بھی مذکور عورت سے ہم بستری کے بعد اسے طلاق دے دی ہو،جس کی عدت گزار کر اس عورت نے سابقہ شوہر (سائل)سے دوبارہ نکاح کر لیا ہو،تو شرعاً یہ نکاح بھی درست ہو کر میاں بیوی كى حىثىت سے ان کا ساتھ رہنا جائز ہے، بہر دو صورت دورانِ عدت سابقہ شوہر(سائل) اور عورت کا بوس و کنار اور میاں بیوی والاتعلق قائم کرنا ناجائز و حرام تھا، جس پر ان دونوں کو بصدقِ دل توبہ و استغفار کرنا لازم ہے۔