سود

سیونگ سرٹیفیکیٹ اسکیم میں ملنے والے منافع کا حکم

فتوی نمبر :
80406
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

سیونگ سرٹیفیکیٹ اسکیم میں ملنے والے منافع کا حکم

کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گزارش ہے کہ ایک مسئلہ میں رہنمائی درکار ہے، اللہ تعالیٰ آپ حضرات کی خدمات کو قبول فرمائیں (آمین)۔
بندہ کی اہلیہ محترمہ نے 1992ء سے لیکر 2008 تک ملازمت کے دوران گھر والوں کی ترغیب پر حکومت پاکستان کی سیونگ سرٹیفیکیٹ اسکیم میں وقتا فوقتا رقم جمع کرائی، اور گھر والوں کے تقاضے پر ’’منافع ‘‘ بھی نکلوایا، جو گھر میں خرچ ہو گیا۔
2008؁ء کے آخیر میں جب اللہ رب العزت نے شرعی پردہ کی توفیق دی ،اور مدرسہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنھا میں داخلہ لیا، تو اس اسکیم میں مزید لینا دینا بند کر دیا، ایک محتاط اندازے کے مطابق محترمہ نے اس دورانیہ میں جو رقم اس نے خود جمع کر وائی ،وہ اندازاً ایک لاکھ پچاسی ہزار (۱۸۵۰۰۰) روپے سے دولاکھ(۲۰۰۰۰) کے لگ بھگ ہے، اب جبکہ بند کر دیا ہے، تو حکومت اسکیم کی طرف سے سات لاکھ چونسٹھ ہزار(۷۶۴۰۰۰) کا چیک ملا ہے۔
۱:کیا خاتون اس رقم میں سے کچھ استعمال کر سکتی ہیں ؟ اگر ہاں تو کتنی ؟
۲:باقی رقم کا بہترین مصرف کیا ہو سکتا ہے ؟
۳: جو رقم اس دورانیہ میں استعمال ہوگی ’’منافع‘‘ کی اس کا حساب بھی معلوم نہیں، اس کیلئے کیا کرنا ہوگا ؟ جواب سے رہنمائی فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا فی الدنيا و الآخرة فقط

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سیونگ اسکیم پر ملنے والا منافع شرعاً سود کے حکم میں ہے ،اس کا لینا اور اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں، بلکہ حرام ہے، اس لئے جتنی رقم قسطوار جمع کی ہو ،اتنی تو بلاشبہ لے سکتی ہیں،اب اگر ابھی تک اتنی مقدار لے چکے ہوں ،تو بہتر، ورنہ اس سے زائد لیکر استعمال کر لینا جائز نہیں، بلکہ اس زائد رقم کو لینے کے بعد کسی واقعی مستحق کو دیدیں ،اور یہ کہ آئندہ کیلئے اس قسم کے معاملات کرنے سے احتراز بھی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی اعلاء السنن : عن علی امیر المؤمنین مرفوعاً كل قرض جر منفعة فهو ربا اھ (۱/ ۴۹) ۔
وفي المبسوط للسرخسي: ولهذا قلنا أن المنفعة إذا كانت مشروطة في الإقراض فهو قرض جر منفعة اھ (14/ 63)۔
وفي الفتاوى الهندية: والسبيل في المعاصي ردها وذلك هاهنا برد المأخوذ إن تمكن من رده بأن عرف صاحبه وبالتصدق به إن لم يعرفه ليصل إليه نفع ماله إن كان لا يصل إليه عين ماله اھ (5/ 349)۔
وفي حاشية ابن عابدين: والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه اھ(5/ 99) والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالواحداسلم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80406کی تصدیق کریں
0     575
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات