السلام علیکم! ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ایک ہزار روپیہ رکھنے پر کسٹمر کو یومیہ پچاس فری منٹس ملنے کے متعلق آپ حضرات نے پہلے ایک فتویٰ جاری کیا تھا کہ سود کے حکم میں داخل ہے؟ لیکن ابھی کمپنی نے ایک شرط لگائی ہے کہ فری منٹس اس وقت ملے گا جب مہینہ میں ایک مرتبہ اکاؤنٹ استعمال کرے گا، سوال یہ ہے کہ کیا مذکورہ شرط کی وجہ سے اب بھی یہ فری منٹس استعمال کرنا صحیح نہ ہوگا؟ والسلام!
فری منٹس استعمال کرنے کی حرمت کی علت قرض پر نفع حاصل کرنا ہےاور وہ مذکور شرط لگانے کے بعد بھی بدستور قائم ہے لہٰذا حرمت کا سابقہ حکم اب بھی برقرار رہے گا۔
سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا
یونیکوڈ سود 1