(+92) 0317 1118263

موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

فتوی نمبر :
18919
| تاریخ :
0000-00-00

موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

موبائل نیٹ ورک پے لون کی سہولت موجود ہے، لیکن بعد میں جب بیلنس ڈالا جاتا ہے تو لون کے ساتھ کچھ اضافی رقم بھی کاٹی جاتی ہے، کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایزی لوڈ سودی معاملہ نہیں، بلکہ یہ موبائل کمپنی اور اس کے صارف کے مابین عقد اجارہ کا حکم رکھتا ہے، جس کی صورت یہ ہے کہ صارف کمپنی کی سہولت استعمال کرنے کے لیے کمپنی کے مقرر کردہ وکیل کے پاس جا کر جتنی مدت کے لیے سہولت استعمال کرنی ہو، کمپنی کے وکیل کے پاس اس کے بقدر جمع کروا دیتا ہے، پھر وکیل ایک ’’sms‘‘ کے ذریعہ کمپنی کو اطلاع دے دیتا ہے کہ فلاں صارف اتنی رقم کے بدلے کمپنی کی سہولت استعمال کرنا چاہتا ہے، اس کے بعد کمپنی اس صارف کو بذریعہ ’’sms‘‘مطلع کر تی ہے کہ اسے مطلوبہ سہولت فراہم کر دی گئی، کمپنی کے اس مخصوص ’’sms‘‘کو عرف میں بیلنس کہا جاتا ہے۔ موبائل کمپنیوں کا یہ معمول ہے کہ وہ ’’پری پیڈ کنکشن‘‘ استعمال کرنے والے صارفین سے پہلے رقم وصول کر کے بعد میں انہیں مطلوبہ سہولت فراہم کرتی ہیں، لیکن جب کسی کے پاس بیلنس نہ ہو اور وہ کمپنی کی سہولت استعمال کر کے ادائیگی بعد میں کرنا چاہے تو اس صورت میں بعض کمپنیاں پندرہ روپے کے بقدر سہولت بغیر پیشگی ادائیگی کے بھی دے دیتی ہیں، اور اس سروس کی فراہمی پر جب صارف مزید بیلنس ڈلواتا ہے تو اس وقت اس سے ’’۶۰‘‘ پیسے کاٹ لیتی ہیں، اس میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں اور نہ ہی کمپنی رقم کے عوض اُسے کم یا زیادہ کوئی رقم دیتی ہے کہ اس پر سود کا حکم لگایا جائے، بلکہ یہ صورت جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة. اھ (6/ 5)
وفیه أیضاً: هي تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض) (إلی قوله) (وكل ما صلح ثمنا) أي بدلا في البيع (صلح أجرة) اھ (6/ 4)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
امین اللہ عطاء عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18919کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
بچے کا نام تاریخ پیدائش کے حساب سے رکھنا 19700 1989 پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ 19721 2011 سہاگ رات /ہمبستری کا طریقہ 15047 2174 تبلیغی جماعت کے مشہور مقرر مولانا طارق جمیل صاحب کی تقاریر سننا کیسا ہے؟ 18245 1885 موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ 18919 1489 امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ 19402 1294 نظر اتارنے کا ایک مجرب و مستند وظیفہ 18699 1479 حجامہ کروانا کیسا ہے ؟ مفتی زرولی خان صاحب کا کہنا ہے کہ یہ متروک سنت ہے ! 20249 861 ابیحہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ 20904 585 محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم: 19343 781 لیکوریا کی کتنی مقدار ناقضِ وضو ہے؟ 20142 570 کتا اگر جسم یا کپڑوں کو چھو جائے تو کیا اس جگہ کو دھونا اور غسل واجب ہوتا ہے ؟ 18927 487 بیوی کے غسل جنابت کے بعد اگر شوہر کی منی کا اخراج ہوجائے تو کیا دوبارہ غسل کرنا ہوگا ؟ 20202 593 کیا خون نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ 20518 488 پاک بدن پر ناپاک کپڑے پہننے سے غسل کرنا پڑے گا ؟ 18972 635 گانا گانے، گالی دینے یا کسی کو برہنہ دیکھنے کی صورت میں وضو کا حکم: 20705 546 نسوار، سگریٹ اور ستر کے کھل جانے سے وضو کا حکم: 19035 500 خون روکنے کیلئے پٹی باندھنا اور اس پر مسح کرنا: 17175 463 شہوت کے وقت نکلنے والے قطرات پر وجوب غسل ! 20776 426 جسم یا ستر کے برہنہ ہونے سے وضو کا حکم: 19248 602 مخصوص ایام میں غسل کا حکم: 18044 422 روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ: 19737 543 شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟ 18602 645 بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم: 17197 626 پانی کے ٹینک میں اگرجوتا گرجائے تو پاکی کا طریقہ 32829 550


متعلقه موضوعات