شرکت و مضاربت

شرکتِ فاسدہ کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
80396
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / شرکت و مضاربت

شرکتِ فاسدہ کی ایک صورت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کفیل عامل کو پانچ لاکھ( 500000) نقد یا اتنی رقم کے بقدر مال یعنی سامان وغیرہ دیدے، اور کفیل اس نقدی یا سامان میں سے اپنے لئے سالانہ متعین منافع مثلاً 80,000 ہزار طے کرے ،اور ساتھ ساتھ یہ بھی شرط لگا دے کہ عامل جب بھی کام چھوڑے گا ،تو کفیل کو وہی نقد رقم یا اس کے بعد یا اس کے بقدر مالیت سپرد کرنا پڑے گا ،جبکہ مثلاً دوکان کا کرایہ بجلی بل وغیرہ اور کام کرنے والوں کی مزدوری عامل پر ہی لاگو ں ہونگے ،اور کفیل کا تعلق فقط اپنے متعین کردہ منافع کے ساتھ ہی ہوگا، براہِ کرم شریعت کی رو سے اس کاروبار کا حکم بیان کر دیجئے کہ آیا یہ صورت جائز ہے یا نہیں ؟ اگر بالفرض جائز نہیں ،تو جواز کی کیا صورت بن سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور شرائط کے ساتھ کاروبار کرنا شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔ البتہ اس کا درست طریقہ ممکن ہے، اور وہ یہ کہ رب المال (مالک) مضارب (عامل) کو پیسے دے کر یہ کہے کہ اس سے کاروبار کرو ،جتنا نفع ہوگا ،وہ میرے اور آپ کے درمیان اتنے فیصد یا حصہ مثلاً آدھوں آدھ یا تہائی وغیرہ کے حساب سے تقسیم ہوگا ،اور کاروبار سے متعلق جتنے بھی اخراجات ہونگے ،وہ مضاربت کے مال سے دیے جائیں گے، اور نقصان کی صورت میں حاصل شدہ کل نفع سے تلافی کی جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: بأن يقول رب المال خذ هذا المال مضاربة على أن ما رزق الله أو أطعم الله تعالى منه من ربح فهو بيننا على كذا من نصف أو ربع أو ثلث أو غير ذلك اھ (4/ 285)۔
وفيها ایضاً: وكذلك لو كان للمضارب دواب يحمل عليها متاع المضاربة إلى مصر من الأمصار كان علفها على المضاربة ما دامت في عملها كذا في المبسوط اھ (4/ 313)۔
وفي الدر المختار: (وما هلك من مال المضاربة يصرف إلى الربح) ؛ لأنه تبع (فإن زاد الهالك على الربح لم يضمن) ولو فاسدةمن عملہ؛ لأنه أمين اھ (5/ 656)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محبوب الہي حسين عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80396کی تصدیق کریں
0     769
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مشترکہ رقم سے ،کسی ایک شریک کا اپنے مہمان کو کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروبار میں شرکت کا صحیح طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 6
  • شریک کے لیے تنخواہ مقررکرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 3
  • مکان میں کسی کو شریک کرنے کا طریقہ کار

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شریکین میں منافع کی تقسیم کا طریقہ

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • مضاربت کے مختلف مسائل

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • معاضہ طے کئے بغیر کسی کے کاروبار میں محنت کرنے والے کا حصہ کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان ماہانہ مضاربہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک ٹرم سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت میں نقصان سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • کاروباری شرکت کے اصول

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ میں انویسمنٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل کمپنیوں کی پالیسی لینے کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • اسمارٹ نامی کمپنی میں انویسمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • تکافل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   شرکت و مضاربت 0
  • وراثتی کاروبار سے کسی ایک وارث کی شرکت ختم کرنا

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
  • بلڈرز کے ساتھ انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   شرکت و مضاربت 0
Related Topics متعلقه موضوعات