سود

والد کی رکھوائی گئی رقم سودی بینک میں اپنے ذاتی استعمال میں لانا

فتوی نمبر :
80395
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / سود

والد کی رکھوائی گئی رقم سودی بینک میں اپنے ذاتی استعمال میں لانا

مکرم ومحترم جناب مفتی عبد اللہ شوکت صاحب!
السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں نے بینک منافع کیلئے فتویٰ لینا ہے، میرا چھوٹا بھائی ہے، جس کا نام علی ہے، ہمارے والد صاحب وفات پاچکے ہیں، والد صاحب کے بینک میں تقریباً ڈھائی لاکھ روپے جمع تھے ،جو اب چھوٹے بھائی علی کے نام ہیں، علی کی عمر تقریباً آٹھ سال ہے،قانون کے مطابق جب تک علی اٹھارہ سال کا نہ ہو جائے ، کوئی بھی وہ پیسے نہیں نکلوا سکتا، عدالت نے علی کے ماہانہ اخراجات کا حساب لگا کر بینک کو کہا ہے کہ ہر چھ ماہ کے بعد قریباً 10700روپے دے دیا کرے، اب چاہے یہ روپے اصل سے نکلیں یا منافع ہو، ہمیں یہ روپے مل جاتے ہیں، اب چونکہ علی 10 سال تک یہ روپے نہیں نکلوا سکتا ،اور نہ ہم خود نکلوا سکتے ہیں، اور پیسہ (روپیہ) کی قیمت روز گرتی جا رہی ہے،اب اس روپے کا دس سال سے پہلے کوئی مصرف نہیں ہو سکتا۔ برائے مہربانی تقویٰ کی رو سے بتائیں کہ کیا یہ 10700روپیہ قابل استعمال ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کن شرائط کے ساتھ، اور اگر نہیں تو اس کا کیا کریں، جس حدیث سے مسئلہ استنباط فرمائیں ،اگر وہ بھی تحریر فرمادیں، تو عین نوازش ہوگی۔ ذرا تشفی کے لئے۔جزاك الله

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محترم سائل اول تو کوشش کرنی چاہیئے کہ بینک میں جمع شدہ تمام رقم یکمشت مِل جائے، اگر سرکاری قوانین کی بناء پر ایسا ناممکن ہو، اور مذکور طریقہ کار کے علاوه اس رقم کے نکلوانے کا اور کوئی طریقہ نہ ہو ،اور یہ رقم بھی بینک کے ( PLS) اکاؤنٹ میں جمع ہو جس میں نفع کے نام پر سود ملتا ہے ،تو اس صورت میں آپ کیلئے اتنی رقم ہی بینک سے نکلوا کر اپنے استعمال میں لانا جائز اور درست ہے ،جتنی آپ کے والد مرحوم نے جمع کروائی تھی، اس سے زائد جتنی رقم بھى و صول ہو، وه سب نکلوا کر بغیر نیتِ ثواب کے فقراء و مساکین میں تقسیم کر دیں ،اور آئندہ کیلئے یہ اکاؤنٹ بھی بند کروا دیں، اگر رقم و غیره محفوظ رکھنے کیلئے اکاؤنٹ کھلوانے کی ضرورت پڑ جائے ،تو بہ مجبور ی بینک کا کرنٹ اکاؤنٹ کھلوا لیں کہ اس میں سودی معاملہ نہیں ہوتا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين: والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه اھ(5/ 99)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ایثارالحق کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80395کی تصدیق کریں
0     619
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات