السلام علیکم!
میرا (سوال) غسل جنابت سے متعلق ہے کہ:
اگر جنسی خیالات آئیں ،مگر انزال والی کوئی کیفیت نہ بنے ، اور تھوڑی دیر بعد پیشاب کرنے پر پیشاب کے شروع یا آخر میں دودھ کی طرح سفید قطرے آئیں ،تو کیا اس پر غسل واجب ہوگا؟
جنسی خیالات آنے کے بعد اگر انزال نہ ہوا ہو تو پیشاب کرنے سے قبل یا پیشاب کے کچھ دیر بعد جو قطرے آتے ہیں ،اس کی وجہ سے غسل لازم نہ ہوگا، البتہ اس سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے، اور بوقت ضرورت دوبارہ وضوء کرنا لازم ہوگا۔