نکاح

جس چچی کو شہوت سے چھوا ہو اس کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
78191
| تاریخ :
2024-09-22
معاملات / احکام نکاح / نکاح

جس چچی کو شہوت سے چھوا ہو اس کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

میری ایک درخواست ہے کہ میرے اس معاملے کو خفیہ رکھا جائے اور میرانام نہ دیا جائے کہیں، مہربانی ہوگی۔ میں اپنی شروع جوانی کے دنوں میں تقریبا سترہ، اٹھارہ سال کی عمر میں اپنی چچی کو بری نظر سے دیکھتا تھا اور ایک دو بار انہیں چھونے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے مجھ کو مار کر اور ڈانٹ کر منع کر دیا تھا، لیکن یہ معاملہ انہوں نے کسی کو نہیں بتایا ، میں نے بعد میں اس فعل پر توبہ کرلی تھی، لیکن اب میرے گھر والے اس چچی کی بیٹی سے شادی کی بات کر رہے ہیں، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کیا میرا وہاں نکاح جائز ہوگا، مہربانی فرما کر اس کے متعلق میری رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ!
(نوٹ) سائل نے اپنی چچی کو ایک دفعہ کپڑوں سمیت چھوا تھا اور ایک دفعہ چچی اپنے کمرے میں سوئی ہوئی تھی تو سائل نے اپنی چچی کی کمر پر اور شرمگاہ کے قریب حصے پر ہاتھ رکھا(بغیر کپڑوں کے حائل کے) پانچ سے دس سیکنڈ تک ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل اور نوٹ میں درج کردہ وضاحت کے مطابق جب سائل نے سترہ، اٹھارہ سال کی عمر میں اپنی چچی کو شہوت کے ساتھ بلاحائل چھوا تھا تو اگر اسی وقت سائل کو انزال نہ ہوا ہو،تو اس سے شرعاً حرمتِ مصاہرت ثابت ہوچکی تھی اور مذکورہ عورت(سائل کی چچی) کی بیٹی سائل پر حرام ہوچکی تھی، چنانچہ سائل کا مذکورہ چچی کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں، لہٰذا سائل کو چاہیے کہ کسی طرح مناسب طریقے سے اپنے گھر والوں کو سمجھا کر اپنی مذکور چچی کی بیٹی سے نکاح کرنے سے معذرت کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: فإن نظرت المرأة إلى ذكر الرجل أو لمسته بشهوة أو قبلته بشهوة تعلقت به حرمت المصاهرة، كذا في الجوهرة النيرة. ولا تثبت بالنظر إلى سائر الأعضاء إلا بشهوة ولا بمس سائر الأعضاء لا عن شهوة بلا خلاف، كذا في البدائع. والمعتبر النظر إلى الفرج الداخل هكذا في الهداية. وعليه الفتوى هكذا في الظهيرية وجواهر الأخلاطي. قالوا: لو نظر إلى فرجها وهي قائمة لا تثبت حرمة المصاهرة، وإنما يقع النظر في الداخل إذا كانت قاعدة متكئة، كذا في فتاوى قاضي خان.(الی قولہ) ثم المس إنما يوجب حرمة المصاهرة إذا لم يكن بينهما ثوب، أما إذا كان بينهما ثوب فإن كان صفيقا لا يجد الماس حرارة الممسوس لا تثبت حرمة المصاهرة وإن انتشرت آلته بذلك وإن كان رقيقا بحيث تصل حرارة الممسوس إلى يده تثبت، كذا في الذخيرة. وكذا لو مس أسفل الخف إلا إذا كان منعلا لا يجد لين القدم، كذا في فتاوى قاضي خان اھ(1/ 274)۔
کما فی الفتاوی الھندیة: ثم المس إنما يوجب حرمة المصاهرة إذا لم يكن بينهما ثوب، أما إذا كان بينهما ثوب فإن كان صفيقا لا يجد الماس حرارة الممسوس لا تثبت حرمة المصاهرة وإن انتشرت آلته بذلك وإن كان رقيقا بحيث تصل حرارة الممسوس إلى يده تثبت، كذا في الذخيرة اھ(1 /275)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78191کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات