کیا فرماتےہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت لڑ کے کی دادی اور لڑکی کی نانی ہے،دونوں نے اس کا دودھ پیا ہے،کیا ان دونوں کے باقی بہن بھائی جو ہیں،ان کا نکاح آپس میں جائز ہے۔
مذکورہ عورت نے اپنے جس پوتے اور نواسی کو دودھ پلایا ہے،ان دونوں کا تو آپس میں نکاح کرنا شرعاً جائز نہیں،تاہم ان کے دیگر بہن بھائی جنہوں نے مذکور عورت کا دودھ نہیں پیا،ان کا باہم ایک دوسرے کے ساتھ نکاح کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے،بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔
کما فی الدر المختار: (وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر اھ(3/127)۔