رشوت

اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

فتوی نمبر :
77417
| تاریخ :
2024-08-15
معاملات / مالی معاوضات / رشوت

اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

السلام علیکم ! میری والدہ واپڈہ کی ذیلی کمپنی HESCO سے پنشن وصول کرتی ہے ، وہاں کا پنشن انچارج، پنشن پروسز کے لیےپیسے مانگ رہا تھا، اس طرح پیسہ رشوت کے طور پر دینا تو بالکل ناجائز ہے، مگر اس طرح رشوت د ئیے بغیر وہ پروسزنہیں کر رہا ، اس بارے میں ہمارے لئے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل کی والدہ کے لئے اگر مذکور کمپنی سے پنشن جاری ہوچکی ہو، لیکن پنشن انچارج پنشن کا عمل مکمل کرنے کے لئے کچھ پیسے طلب کر رہا ہو ، تو ایسی صورت میں اگر رشوت دئیے بغیر جائز طریقے سے اپنا حق وصول کرنا ممکن نہ ہو، تو رشوت دے کر اپنا حق وصول کرنے کی گنجائش معلوم ہوتی ہے، اور ایسی صورت میں سائل کی والدہ گناہ گار بھی نہ ہوگی ، مگر رشوت لینے والے کیلئے یہ رقم بہرحال ناجائز اور حرام ہے، جس کا استعمال اس کے لئے شرعاً جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی اعلاء السنن: الرشوة ما يعطى لإبطال حق أو لإحقاق باطل، أما إذا أعطى ليتوصل به الى حق اوليدفع به عن نفسه ظلماً فلا بأس به الخ (ج15، ص 60، ط ادارة القرآن)۔
وفی البحر الرائق: بعد ما ظهر الفساد وتغيرت أحوال القضاء والعمال حتى لا يقيموا الحق إلا بالرشوة فيكون على هذا التقدير مصره أسهل لإثبات حقوقه اهـ (ج6، ص 229، ط: دارالکتاب الاسلامی)۔
وفی مرقاۃ المفاتیح: (وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما : بالواو (قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي» ) : ‌أي: ‌معطي ‌الرشوة ‌وآخذها، وهى الوصلة إلى الحاجة بالمصانعة، وأصله من الرشاء الذي يتوصل به إلى الماء، قيل: الرشوة ما يعطى لإبطال حق، أو لإحقاق باطل، أما إذا أعطى ليتوصل به إلى حق، أو ليدفع به عن نفسه ظلما فلا بأس به، وكذا الآخذ إذا أخذ ليسعى في إصابة صاحب الحق فلا بأس به، لكن هذا ينبغي أن يكون في غير القضاة والولاة ; لأن السعي في إصابة الحق إلى مستحقه، ودفع الظالم عن المظلوم واجب عليهم، فلا يجوز لهم الأخذ عليه اھ (باب رزق الولاة وهداياهم، ج 6، ص 2437، رقم-3753، ط: دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77417کی تصدیق کریں
0     704
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • استاد کا شاگرد کو امتحان میں کامیاب کرانے پر تحفہ لینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • میڈیکل کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • زمین نام کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • نوکری کے حصول کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے جائز کام کے لئے آفیسرکو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اضافی رقم دیکر گیس وبجلی کے کنکشن جلد لگوانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت اور کمیشن میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • بل پاس کرانے کیلئے مجبوراً رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کا ڈبل پیسے لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کسی دوسری کمپنی میں اپنا مال بیچنے کے لئے وہاں کے بندوں کو کمیشن دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • پیسے دے کر ملازمت حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رشوت 0
  • ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اچھی ملازمت کے حصول کے لیے افسران بالا کو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت دے کر سرکاری نوکری حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات