خلع

چار ماہ سے زائد نفقہ نہ دینے کی صورت میں خلع کا حکم (انگلش)

فتوی نمبر :
77296
| تاریخ :
2024-08-10
معاملات / احکام طلاق / خلع

چار ماہ سے زائد نفقہ نہ دینے کی صورت میں خلع کا حکم (انگلش)

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام ! اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے بیٹے نے ایک انڈونیشی لڑکی سے شادی کی، کچھ عرصے ساتھ رہے ، پھر لڑکی شوہر کی اجازت سے دبئی چلی گئی کام کرنے، اب چار ماہ بعد وہ کہہ رہی ہے کہ ہماری خلع ہو گئی ہے ، کیونکہ تم نے چار ماہ سے کوئی نفقہ نہیں دیا اور ہمارے شافعی مسلک کے مطابق چار ماہ نفقہ نہ دینے سے خلع ہوجاتی ہے، رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس سے خلع ہو جاتی ہے یا نہیں؟
Translation:
What do muftis say regarding the issue that my son married an Indonesian girl, lived together for some time, then the girl went to Dubai to work with her husband's consent, now after four months she is saying that we are divorced, because you did not provide maintenance (expenses) for four months and according to our Shafi'i school of thought, non-payment of maintenance (expenses) for four months leads to khula. Please provide guidance, will divorce take place or not?

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ میاں بیوی کا محض ایک دوسرے سے علیحدہ رہنے یا شوہر کا بیوی کونفقہ نہ دینے کی وجہ سے عند الاحناف خود بخود طلاق یا خلع واقع نہیں ہوتی، بلکہ اس کے لئے باہمی رضامندی سے باقاعدہ ایجاب وقبول لازم ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے بیٹے نے اگر نکاح کے بعد خلع یا طلاق نہ دی ہو تو فقط چار ماہ تک نان و نفقہ نہ دینے کی وجہ سے سائل کے بیٹے کا نکاح ختم نہیں ہوا، بلکہ نکاح بدستور بر قرار ہے، جبکہ شافعی مسلک کے مطابق حکم معلوم کرنے کے لئے شافعی المسلک اہل علم سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
Translation:
It should be clear that simply living separately from one another or because the husband does not provide maintenance to the wife, divorce or khula does not automatically occur according to Ahnaf school of thought, rather mutual consent and agreement is necessary,Therefore, in the case mentioned above, if the petitioner's son does not give khula or divorce until after the marriage, the marriage of the petitioner's son has not ended due to the non-payment of maintenance(expenses) for 4 months. But the marriage is still intact, while the scholars of Shafi'i school of thought can be consulted to find out the corresponding ruling in their school of thought.

مأخَذُ الفَتوی

كما في احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع (إلى قوله)وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها اھ (ج 3،ص 153) ۔
وفي التاتارخانية: الخلع عقد يفتقر الى الايجاب والقبول يثبت الفرقةويستحق عليها العوض الخ (ج 3، ص 453، ادارۃ القرآن)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77296کی تصدیق کریں
0     474
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات