خلع

بیوی اگر خود طلاق کا مطالبہ کرے تو شوہر خلع دے کر اس کے عوض مہر معاف کرواسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
76821
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / خلع

بیوی اگر خود طلاق کا مطالبہ کرے تو شوہر خلع دے کر اس کے عوض مہر معاف کرواسکتا ہے؟

السلام علیکم! اگر بیوی خود طلاق مانگے اور کہے کہ طلاق دو گے تو بچے سے ملنے دوں گی ورنہ میں خلع لے لوں گی اور بچے سے پھر کورٹ میں آکر ملنا۔ ایسی صورت میں اگر باہمی طلاق کے معاہدےمیں یہ شرط رکھی جائے کہ اسے حق مہر چھوڑنا ہوگا جو کہ قانونی طور پر غلط نہیں ہے۔ اس کا حق مہر 3 لاکھ غیر مؤجل ہے جس میں سے دو لاکھ ادا شدہ ہے۔ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر کوتاہی بیوی کی جانب سے ہو، اور شوہر مہر کے عوض خلع پر رضامند ہوجائے، تو ایسی صورت میں جو عوض طے ہو جائے، تو عورت پر خلع کے عوض وہ تمام مقرر شدہ مقدار ادا کرنا لازم ہوگا، جبکہ میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کی صورت میں والدہ کابچوں کو اپنے تحویل میں لے کر والد کو اپنے بچوں سے ملنے نہ دینا ناجائز و حرام اور شرعاً قطع رحمی کےزمرے میں آتا ہے، جس سے والدہ کو احتراز لازم ہے، بلکہ والد اپنے بچوں سے جب چاہے مل سکتا ہے، بصورتِ دیگر اسے قانونی چارہ جوئی کاحق بھی حاصل ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ: إن خالعها على مهرها فإن كانت المرأة مدخولا بها وقد قبضت مهرها يرجع الزوج عليها بمهرها وإن لم يكن مقبوضا سقط عن الزوج جميع المهر ولا يتبع أحدهما صاحبه بشيء الخ( باب الثامن فی الخلع، ج: 1، ص: 489، ط: ماجدیۃ)۔
وفیھا أیضاً: إن خالعها على مهرها فإن كانت المرأة مدخولا بها وقد قبضت مهرها يرجع الزوج عليها بمهرها وإن لم يكن مقبوضا سقط عن الزوج جميع المهر ولا يتبع أحدهما صاحبه بشيء الخ( باب الثامن فی الخلع، ج: 1، ص: 489، ط: ماجدیۃ)۔
وفی الھدایۃ: وإن طلقها على مال فقبلت وقع الطلاق ولزمها المال " لأن الزوج يستبد بالطلاق تنجيزا وتعليقا وقد علقه بقبولها والمرأة تملك التزام المال لولايتها على نفسها وملك النكاح مما يجوز الاعتياض عنه ‌وإن ‌لم ‌يكن ‌مالا ‌كالقصاص ‌وكان ‌الطلاق ‌بائنا الخ (باب الخلع، ج: 2، ص: 361، ط: دارالأحیاء التراث)۔
وفی الھندیۃ: ‌الولد متى كان عند أحد الأبوين لا يمنع الآخر عن النظر إليه وعن تعاهده كذا في التتارخانية ناقلا عن الحاوي الخ (‌‌الباب السادس عشر في الحضانة، ج: 1، ص: 543، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76821کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 2
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عورت کا کسی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات