خلع

عدالتی خلع لے کر آگے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
74225
| تاریخ :
2024-07-01
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی خلع لے کر آگے نکاح کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس ضمن میں کہ :
میں ایک طلاق یافتہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، اس کی 5 سال کی بیٹی بھی ہے، اس نے عدالت کے ذریعے اس وقت خلع لی جب اس کی بیٹی 3سال کی تھی۔ جبکہ اس کے شوہر نے اسے اس کے والدین کے گھر اس وقت چھوڑا تھا جب وہ 4 ماہ کی حاملہ تھی , اس کے بعد آج تک پلٹ کر نہیں دیکھااور نا ہی آج تک اس کے سابق شوہر نے کبھی بھی اپنی بیٹی تک سے ملاقات کی , نا شکل تک دیکھی، اس لئ میں اس کی بیٹی کو گود لینا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ اس بچی کے کاغذات میرے نام کے ساتھ بنائے جائیں، یہ صرف دستاویزات کی حد تک ہوگا. کیوں کہ دونوں اطراف سے ہر ایک رشتہ دار پہلے سے ہی جانتا ہے کہ وہ میری بچی نہیں ہےمیری حقیقی بیٹی نہیں کیا یہ شرعاً جائزہے؟ کیوں کہ اس کے والد مستقبل میں برتھ سرٹیفیکیٹ، بے فارم، شناختی کارڈ یا پاسپورٹ سمیت کسی بھی ڈاکومنٹیشن میں شامل نہیں ہونگے , نا بچی کی والدہ انہیں شامل کرنا چاہتی ہیں. براہ ِکرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی بھی بچے یا بچی کی ولدیت اسکے حقیقی والد کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف منسوب کرنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، اس لئے سائل کے لئے مذکور بچی کو اپنی طرف منسوب کرنا اور سرکاری و غیر سرکاری تمام دستاویزات میں اسکے حقیقی والد کا نام لکھنے کے بجائے اپنا نام درج کرانا جائز نہیں جس سے احتراز اور بچی کی ولدیت کے طور پر اسکے حقیقی والد کا نام درج کرنا لازم اور ضروری ہے-
جبکہ سائل جس عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہے اگر اس نے اپنے شوہر کی اجازت اور رضامندی سے بذریعۂ عدالت خلع حاصل کی ہو اور اب اسکی عدت بھی گزر چکی ہو تو سائل کے لئے اس کے ساتھ نکاح کرنا جائز اور درست ہے ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: وَمَا جَعَلَ أَدۡعِيَآءَكُمۡ أَبۡنَآءَكُمۡۚ ذَٰلِكُمۡ قَوۡلُكُم بِأَفۡوَٰهِكُمۡۖ وَٱللَّهُ يَقُولُ ٱلۡحَقَّ وَهُوَ يَهۡدِي ٱلسَّبِيلَ ۔ ٱدۡعُوهُمۡ لِأٓبَآئِهِمۡ هُوَ أَقۡسَطُ عِندَ ٱللَّهِۚ فَإِن لَّمۡ تَعۡلَمُوٓاْ ءَابَآءَهُمۡ فَإِخۡوَٰنُكُمۡ فِي ٱلدِّينِ وَمَوَٰلِيكُمۡۚ (الاحزاب: 4-5)۔
وفی الصحیح للبخاری: عن عاصم قال: سمعت أبا عثمان قال: «سمعت سعدا، وهو أول من رمى بسهم في سبيل الله، وأبا بكرة، وكان تسور حصن الطائف في أناس فجاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقالا: سمعنا النبي صلى الله عليه وسلم يقول: من ادعى إلى غير أبيه، وهو يعلم، فالجنة عليه حرام» (رقم الحدیث،4326، ج5،ص156، ط؛السلطانیۃ)۔
وفي احكام القرآن للجصاص: قال أصحابنا إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين فقال أصحابنا ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين لأن الحاكم لا يملك ذلك فكيف يملكه الحكمان وإنما الحكمان وكيلان لهما أحدهما وكيل المرأة والآخر وكيل الزوج في الخلع (إلى قوله) وكيف يجوز للحكمين أن يخلعا بغير رضاه ويخرجا المال عن ملكها اھ (ج 3، ص 153) ۔
وفي التاتارخانية: الخلع عقد يفتقر الى الايجاب والقبول يثبت الفرقة ويستحق عليها العوض الخ (ج 3، ص 453، ادارۃ القرآن)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74225کی تصدیق کریں
0     654
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات