نکاح

حنفی لڑکی کا غیر مقلد لڑکےسے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
73062
| تاریخ :
2024-05-10
معاملات / احکام نکاح / نکاح

حنفی لڑکی کا غیر مقلد لڑکےسے نکاح کرنا

ہم دیوبندی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں ، میری بہن کے لئے اہلِ حدیث لڑکے کا رشتہ آیا ہے ، کیا اہلِ حدیث مسلک میں رشتہ کر سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہلِ حدیث (غیر مقلدین) کے ساتھ دیو بندی لڑکی کا نکاح کرنا از روئے شرع اگرچہ درست ہے ، مگر اہلِ حدیث (غیر مقلدین) کا احناف کے ساتھ بہت سارے مسائل میں اختلاف ہے ، جس سے آگے چل کر ازدواجی زندگی متاثر ہونے اور بچوں پر اس کا غلط اثر پڑنے کا قوی اندیشہ ہے ، اس لئے مذکور لڑکی کے لئے اہلِ حدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے لڑکے کیساتھ نکاح کرنے کے بجائے اولیاء کی رضامندی سے مسلک حنفی سے تعلق رکھنے والے کسی اور لڑکے سے نکاح کرنا چاہیے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73062کی تصدیق کریں
1     793
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات