شرعی حق مہر کتنا ہے آج کل کے حساب سے، جواب جلدی دے کر شکریہ کا موقع عطا کریں۔
مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم چاندی ہے اس مقدار سے کم مہر مقرر کرنا شرعاً جائز نہیں، اور دس درہم تولہ کے حساب سے دوتولہ ساڑھے سات ماشہ بنتی ہے، جبکہ مہر کی زیادہ سے زیادہ کوئی مقدار متعین نہیں بلکہ فریقین کی رضامندی سے ان کی مالی حالت کے مطابق مہر کی کوئی بھی مقدار طے کی جاسکتی ہے۔
کما فی الدر المختار:(أقله عشرة دراهم) لحديث البيهقي وغيره «لا مهر أقل من عشرة دراهم» ورواية الأقل تحمل على المعجل (فضة وزن سبعة) مثاقيل الخ
وفی رد المحتار تحت:(قولہ سبعة مثاقيل) هو أن يكون كل درهم أربعة عشر قيراطا الخ(ج3،ص101،ط:سعید)۔