سود

سودی رقم کہاں خرچ کرسکتے ہیں ؟

فتوی نمبر :
72595
| تاریخ :
2024-04-19
معاملات / مالی معاوضات / سود

سودی رقم کہاں خرچ کرسکتے ہیں ؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ! امید ہے مزاج بخیر ہونگے ، عرض ہے کہ میرا نیشنل بینک میں سیونگ اکاؤنٹ ہے جس کے ذریعے میں تنخواہ وصول کرتا ہوں لیکن کچھ وجو ہات کی بنا پر تنخواہ کے پیسے کچھ عرصہ تک اکاؤنٹ میں پڑے رہے جس پر منافع آ یا ہےاور اب یہ اضافی پیسے واپس بھی نہیں ہو سکتے، لہذا گزارش ہے کہ کیااب یہ پیسے میں استعمال کر سکتا ہو یا نہیں؟ اگر نہیں تو اسے خرچ کرنے کی دوسری جائز صورت کیا ہوسکتی ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں، امید ہے آپ رہنمائی فر مائیں گے ۔شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر ادارے کی طرف سے سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کی لازمی شرط اور پابندی نہ ہو تو سائل کو اولاً اپنے سیونگ اکاؤنٹ کو کرنٹ اکاؤنٹ میں تبدیل کروانا چاہیئے اور اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں سیونگ اکاؤنٹ میں رقم باقی رکھنا درست نہ ہو گا بلکہ فی الفور کسی غیر سودی اکاؤنٹ میں منتقل کرانا یا کیش کرنا لازم ہوگا ، البتہ اب تک جو رقم وصول کر لی ہو اسے اپنے ذاتی استعمال میں لانے کے بجائے کسی مستحق زکوٰۃ شخص کو ثواب کی نیت کئے بغیر صدقہ کردیں تا کہ مؤاخذہ اخروی سے بچا جا سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الصحیح المسلم:عن جابر رضیاللہ عنہ قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٰکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سوءالحدیث (ج 2 ص27 ط:قدیمی)۔
وفی معارف السنن: قال شیخنا ویستفاد من کتب فقھائنا "کالھدایۃ"وغیرھا أن من ملک بملک خبیث ولم یمکنہ الردالی المالک فسبیلہ التصدق علی الفقراءالخ(ابواب الطھارۃ ج1 ص34 ط سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72595کی تصدیق کریں
0     1354
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ

    یونیکوڈ   اسکین   سود 4
  • جی پی فنڈ (GP Fund) پرملنے والی اضافی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • اکاونٹ کی استعمال کی شرط لگانے سے ملنے والی فری سہولت کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 0
  • کشف فاؤنڈیشن کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   سود 1
  • ہاؤس بلڈنگ فائنانس والوں سے قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   سود 1
  • حرام مال کا حکم - کیا غریب کیلئے لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   سود 3
  • ایزی کیش کے نام سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 4
  • کیا سودی رقم میں مدرسہ میں دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 1
  • سودی بینک میں pls اکاونٹ کھلوانا

    یونیکوڈ   سود 0
  • بینک سے سود کی رقم کس مصرف میں خرچ کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • اگر ادارے میں سود سے بچنے کا اہتمام نہیں کیا جاتا اسمیں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سودی اداروں میں رقم رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرآن و حدیث کی روشنی میں”ربوا“ کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • سود پر قرض لینے والے شخص کی اولاد کے لئے حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کریڈٹ کارڈکی پراسنگ فیس کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرض پر صرف اس صورت میں اضافی رقم لینا کہ جب مقررہ وقت پر ادا نہ کیا جائے

    یونیکوڈ   سود 0
  • غیر مسلم ممالک سودی معاملہ کرنا

    یونیکوڈ   سود 0
  • قرضہ اتارنے کیلئے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • پھٹے ہوئے نوٹ کو آدھی قیمت میں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   سود 1
  • پراویڈنٹ فنڈ پر سود کے عنوان سے ملنے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • سونا قرض دے کر بعد میں کچھ کی ادائیگی کے لئے سونے اور بقیہ کی ادائیگی کے لئے نقد رقم کی شرط لگانا

    یونیکوڈ   سود 1
  • مالکِ مکان کا سودے سے پیچھے ہٹنےپر ،خریدار کا اس سےبیعانہ کے ساتھ اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   سود 0
  • ایزی پیسہ میں ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا صرف سود وصول کرنا حرام ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
  • کیا سود دینےسے آمدن حرام ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   سود 0
Related Topics متعلقه موضوعات