حرمت مصاهرت

ربیبہ (بیوی کی سابق شوہر سے بیٹی) کے محرم ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
71372
| تاریخ :
2024-02-29
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

ربیبہ (بیوی کی سابق شوہر سے بیٹی) کے محرم ہونے کا حکم

السلام علیکم حضرت !
میرا نام سید نعمان الحق ہے، کراچی گلستان جوہر میں رہتا ہوں، میں نے نیکی کی غرض سے دوسری شادی کی ہے اپنی کزن سے، ان کی خلع ہوئی ہے کورٹ سے , اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کی عمر تین (3) سال ہے، 25 اکتوبر 2023 کو کورٹ نے خلع کا آرڈر دیا تھا، میں نے ان سے 17 فروری 2024 کو شادی کی ہے، سوال:
1 مجھے یہ معلوم کرنا ہے میری بیوی کی بیٹی جس کی عمر تین (3) سال ہے، وہ میرے لئے محرم ہے یا نہیں، ؟
2: اگر محرم ہے تو کس عمر تک محرم ہے؟
3: میری بیوی کا پہلا شوہر بچی کو لینا چاہتا ہے، اس معاملے میں دین کی روشنی میں کیا حکم ہے؟
4: دین کے مطابق عدت کا ٹائم پورا ہوچکا ہے یا نہیں؟
5: میری بیوی کا پہلا شوہر نہایت خبیث آدمی ہے جو نا نوکری کرتا ہے ،نا محنت کرتا ہے، اور اپنی بیوی کو غلط کام کرنے پر مجبور کرتا ہے،
6: گھر کے اخراجات میری بیوی کے والدین اٹھاتے تھے ، ان کے بھائی خرچہ چلاتے تھے،
7: کورٹ کے حکم پر بچی ماں کے پاس ہے ،خلع کے بعد سے اور بچی ماں سے بہت اٹیچ ہے اور مجھے بھی بابا جانی کہنے لگی ہے، میں بھی بچی سے محبت کرنے لگا ہوں ، چاہتا تو کنواری لڑکی سے بھی شادی کرسکتا تھا ،لیکن مجھے خوشی ہے اس عمل میں-
8: میری بیوی کا پہلا شوہر بدماشی کر رہا ہے،دھمکیاں دے رہا ہے کہ میں خاتون پرتیزاب پھینک دوں گا ،اس کے ساتھ ایسا کردوں گا، ویسا کردوں گا اور ان کےوالدین کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے،
9 : مجھے یہ معلوم کرنا ہے اگر میری اولاد اگر اللہ کے حکم سے بیٹا ہوتا ہے تو کیا وہ میری بیوی کی پہلی بیٹی کے لئے محرم ہے یا نہیں-
10: میری بیوی کی بیٹی میرے لئے کس عمر تک محرم ہے میں باپ بن کے پالنا چاہتا ہوں-
11: میری بیوی کا پہلا شوہر ہر ماہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرتا ہے کورٹ کے حکم کے مطابق ، حضرت اس معاملے میں دین کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی کزن نے اگر شوہر کی رضامندی سے 25 اکتوبر کو خلع لی ہو محض یک طرفہ عدالتی خلع نہ ہو، تو یہ خلع شرعاً معتبر ہے، البتہ اگر 17 فروری تک اس کی عدت تین ماہواری مکمل ہوچکی تھی تو سائل کا نکاح درست منعقد ہوچکا ہے، چنانچہ اب اگر سائل نے حقوق ِزوجیت ادا کردیے ہوں تو مذکور عورت کے پچھلے شوہر سے ہونے والی بیٹی سائل کے لئے محرم بن چکی ہے، لہذا سائل کا اگر اس کی کزن سے بیٹا پیدا ہو جائے تو وہ دونوں اخیافی(ماں شریک) بھائی بہن ہوں گے اور آپس میں محرم ہوں گے، جبکہ مذکور بچی سائل کے لئے نکاح سے قبل نامحرم تھی، لہذا سائل کے ساتھ نکاح کرنے کی وجہ سے اس بچی کی ماں کا حق پرورش ختم ہوچکا ہے، اور بچی کی نانی کو حق مل چکا ہے، چنانچہ اگر نانی اس کے لئے تیار ہو تو ٹھیک، ورنہ اس بچی کی دادی کو , اس کے بعد خالہ اور پھوپھی کو نو برس مکمل ہونے تک حق پرورش حاصل ہوگا، البتہ مذکور مدت کے بعد اس بچی کا والد اس کو لینا چاہے تو لے سکتا ہے، سائل کے لئے بچی کو اپنے پاس روکنا شرعاً جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ:(والثانية) بنات الزوجة وبنات أولادها وإن سفلن بشرط الدخول بالأم، كذا في الحاوي القدسي سواء كانت الابنة في حجره أو لم تكن، كذا في شرح الجامع الصغير لقاضي خان. وأصحابنا ما أقاموا الخلوة مقام الوطء في حرمة البنات هكذا في الذخيرة الخ(کتاب النکاح،ج1،ص274،ط:ماجدیۃ)۔
وفیہ ایضاً:والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع سنين وقال القدوري حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويستنجي وحده وقدره أبو بكر الرازي بتسع سنين والفتوى على الأول والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض وفي نوادر هشام عن محمدرحمه الله تعالى إذا بلغت حد الشهوة فالأب أحق وهذا صحيح اھ(باب فی الحضانۃ ،ج 1، ص 542 ، ط: ماجدیہ)۔
وفی ردالمحتارتحت:(قوله بغير محرم) أي من جهة الرحم فلو كان محرما غير رحم كالعم رضاعا، أو رحما من النسب محرما من الرضاع كابن عمه نسبا هو عمه رضاعا فهو كالأجنبي اھ(باب الحضانۃ، ج3، ص 557، ط:سعید)۔
وفی الدرالمختار:(وهي في) حق (حرة) ولو كتابية تحت مسلم (تحيض لطلاق) ولو رجعيا (أو فسخ بجميع أسبابه) ومنه الفرقة بتقبيل ابن الزوج نهر (بعد الدخول حقيقة، أو حكما) أسقطه في الشرح، وجزم بأن قوله الآتي " إن وطئت " راجع للجميع (ثلاث حيض كوامل) لعدم تجزي الحيض الخ(باب العدۃ،ج3،ص504،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71372کی تصدیق کریں
0     571
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بیٹی کے سینے پر ہاتھ پھیرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ویڈیو کے ذریعہ حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات