والدین کے حقوق

بلاوجہ بہو کو تنگ کرنے والی ساس کیلئے حکم

فتوی نمبر :
71031
| تاریخ :
2024-02-19
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

بلاوجہ بہو کو تنگ کرنے والی ساس کیلئے حکم

السلام علیکم ! سوال یہ ہے کہ میں ایک شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہوں میری والدہ میری بیوی اور میری زندگی میں مسلسل مداخلت کرتی ہیں ، وہ ہمیں ساتھ وقت گزارنے بھی کم دیتی ہیں میری بیوی انکی تمام خدمت کرتی ہے ، نہ وہ اپنی کوئی مرضی کر سکتی ہے ، گھر میں اس کی نیند بھی پوری نہیں ہوتی پھربھی گھر کے سب کام کرتی ہے کہ میری والدہ ناراض نہ ہوں ، وہ اپنی زندگی میری والدہ کی مرضی سے گزارتی ہے ، پھر بھی میری والدہ نہ مجھ سے خوش ہیں نہ میری بیوی سے وہ بنا کسی وجہ کے ہمیں ذہنی اذیت پہنچانے کے لئے چھٹی والے دن اپنا موڈ خراب رکھتی ہیں ، میری بیوی کی صحت اور میری ذہنی حالت خراب ہو رہی ہے کوئی حل بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعت مطہرہ نے ہر شخص کے ذمہ والدین اور بیوی بچوں کے الگ الگ حقوق عائد کئے ہیں ، کسی ایک کی وجہ سے دوسرے کی حق تلفی کی اجازت نہیں ، لہذا سائل کو چاہیئے کہ وہ اپنی والدہ کے حقوق (خدمت ، و راحت رسانی اور ادب و احترام ) کی ادائیگی کی حتی الوسع کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی بیوی بچوں کے حقوق کی ادائیگی کی بھی کوشش کریں اور اگر ممکن ہو تو ان کی آرام اور دیگر ضروریات پورے کرنے کے لئے الگ رہائش کا انتظام کریں ، تاکہ وہ گھریلو ذمہ داریاں پورا کرنے کے بعد یکسوئی سے آرام و راحت کا انتظام کرے ، جبکہ سائل اور اس کی بیوی اگر سائل کی والدہ کا حتی الوسع خیال رکھنے کے باوجود وہ بلا کسی وجہ ِشرعی ناراض رہتی ہو تو اس کا یہ رویہ بھی مناسب نہیں ، بلکہ اسے بھی اولاد کے حقوق اور آرام و راحت کا خیال رکھنا چاہیئے ، جبکہ والدہ کی طرف سے سختی اور ناراضگی کے باوجود سائل کےلئے ایسا رویہ اور طرز عمل اختیار کرنا جو والدہ کی دل آزاری کا سبب بنے درست نہیں ، بلکہ سائل کو چاہیئے کہ والدہ کے حقوق ، آرام و راحت اور اسے خوش رکھنے کا بھر پور اہتمام کریں ۔ ان شاء اللہ امید ہےکہ یہ سائل کی خوش بختی اور سعادت مندی کا ذریعہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى : و قضى ربك ألا تعبدوا إلا إياه و بالوالدين إحسانا إما يبلغن عندك الكبر أحدهما أو كلاهما فلا تقل لها أف و لا تنهرها و قل لهما قولا كريما ( سورة بنى إسرائيل، الآية : ٢٣ )-
و في صحيح البخاري : عن عبد اللہ بن عمرو رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : الكبائر الإشراك بالله و عقوق الوالدين و قتل النفس و اليمين العموس (باب اليمين الغموس ، ج 6 ، ص 2456 ، رقم : 6297، ط : دار ابن كثير)-
و في فتح الباري بشرح صحيح البخاري : و العقوق بضم العين المهملة مشتق من العق و هو القطع و المراد به صدور ما يتأذى به الوالد من ولده من قول أو فعل إلا في شرك أو معصية ما لم يتعنت الوالد وضبطه ابن عطيه بوجوب طاعتهما في المباحات فعلا و تركا واستحبابها في المندوبات و فروض الكفاية كذلك و منه تقديمهما عند تعارض الأمرين. و هو كمن دعته أمه ليمرضها مثلا بحيث يفوت عليه فعل واجب إن استمر عندها ويفوت ما قصدته من تأنيسه لها وغير ذلك لو تركها و فعله وكان مما يمكن تداركه مع فوات الفضيلة كالصلاة أول الوقت أو في الجماعة الخ ( باب بالتنوين قوله عقوق الوالدین ، ج ۱۰، ص 406 ، ط : المكتبة السلفية ، مصر )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71031کی تصدیق کریں
0     677
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات