گناہ و ناجائز

ویلاگ کرتے ہوئے گزرنے والی خواتین کا ویڈیو کیمرہ میں آجانے کا حکم

فتوی نمبر :
70679
| تاریخ :
2024-02-01
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

ویلاگ کرتے ہوئے گزرنے والی خواتین کا ویڈیو کیمرہ میں آجانے کا حکم

مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہےکہ اکثر جب کوئی شخص کسی جگہ کا ویلاگ بناتا ہے تو اس میں بغیر پردے کے خواتین آجاتی ہیں گزرتے ہوئے ،کیا اس طرح کے ویلاگ بنانا نا جائز ہے ،اور کیا اس میں خواتین کے آنے کا گناہ تونہیں ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ نامحرم خواتین کو جس طرح کیمرے کے بغیر باہر دیکھنے کی اجازت نہیں اسی طر ح ویڈیو میں خواتین کی تصاویر اپلوڈ کرنا اور دیکھنا ہر دوامور بھی شرعاً جائز نہیں ، لہذا اگر کسی جائز کام اور مقصد کیلئے ویلاگ بناتے ہوئے غلطی سے بے پردہ خواتین ویوڈیو کیمرہ میں آجائیں ،تو ویڈیو اپلوڈ کرنے سے پہلے انہیں غیر واضح (بلر) کردیا جائے ، اور میوزک وغیرہ ناجائز امور اس میں شامل (ایڈ) نہ کیے جائیں ، تاکہ دیکھنے والے اس گناہ میں شریک نہ ہوں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما یمتہن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها(کتاب الصلاۃ،مطلب مکروھات الصلاۃ ج 1 ص647 ط:سعید)۔
وفی تکملۃفتح الملھم: التلفزیون والفدیو فلا شک فی حرمۃ استعمالھا بالنظر الی مایشتملا من المنکرات کثیرۃ(الی قولہ) اما الصورۃ التی لیس لھا ثبات واستقرار ولیست منقوشۃ علی شئی بصفۃ دائمۃ فانھا باطل اشبہ منھا بالصورۃ ویبدو ان صورۃ التلفزیون والفیدیو لاتستقر علی شیئی فی مرحلۃ من المراحل الخ (ج 4 ص164 ط:دارالعلوم کراچی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70679کی تصدیق کریں
0     688
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات