خلع

شوہر کے نامناسب رویہ کی وجہ سے بیوی کا خلع لینے کا حکم

فتوی نمبر :
70244
| تاریخ :
2024-01-10
معاملات / احکام طلاق / خلع

شوہر کے نامناسب رویہ کی وجہ سے بیوی کا خلع لینے کا حکم

السلام علیکم ! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو گیارہ سال ہو گئے ہیں ، ہماری کوئی اولاد نہیں ہے ،میرے شوہر مجھ پر بہت شک کرتے ہیں ، واہیات سوالات کرتے ہیں گالیاں بکتے ہیں کسی کے سامنے میری عزت نہیں کرتے ،میرے اوپر کافی مرتبہ ہاتھ اٹھاچکے ہیں، میرے والد کا دیا زیور بھی بغیر اجازت بیچ دیا ،دو طلاقیں وہ مجھے ناجائز بات پر دے چکے ہیں ،مگر اب میری برداشت ختم ہو گئی ہے ،میں اپنے شوہر سے حق مہر معاف کر کے خلع لینا چاہتی ہوں، کسی بھی قیمت پر رہنا نہیں چاہتی برائے مہربانی میری اصلا ح کریں ۔جزاک اللہ !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو ، اس طور پر کہ سائلہ کا شوہر اس کی ہتکِ عزت کرتے ہوئے ، اس پر بلا وجہ شک کرتا ہو ، اسے گالیاں دیتا ہو ، تو اس کا سائلہ کے ساتھ مذکور رویہ اپنانا غیر اخلاقی ہونے کے ساتھ شرعاً ناجائز ہے، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہا ہے ، جس پر اسے بصدقِ دل توبہ و استغفار کرتے ہوئے ، مذکور طرزِ عمل سےاجتناب لازم ہے ، تاہم سائلہ کی جانب سے شوہر کی مکمل حقوق کی ادائیگی ، حکمت سے از خود سمجھانے ، اور خاندان کے بڑوں کے ذریعہ معاملات درست کرانے کی کوشش کے باجود شوہر اپنے مذکور رویہ سے باز نہ آ رہا ہو ، اور سائلہ کے لئے ہر ممکن کوشش کے بعد اب اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ حدود کی پاسداری کرتے ہوئے میاں کے ساتھ نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو ، تو سائلہ اپنے حق مہر کی معافی یا کچھ رقم کے عوض شوہر سے خلع لے سکتی ہے ، اور اس کی وجہ سے سائلہ گناہ گار نہ ہو گی ، البتہ شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالت کے ذریعہ یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے سے نکاح ختم نہیں ہوتا ، بلکہ بدستور برقرار رہتا ہے ، اس لئے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في البدائع الصنائع : وأما ركنه فهو الأيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة ولا يستحق العوض بدون القبول اھ ( باب الخلع ،ج 3 ، ص 153 ، ط: سعید ) -
وفى الھندية : واذا تشاق الزوجان وخافا ان لا يقيما حدود الله فلا بأس بان تفتدى نفسها منه بمال يخلعها به فاذا فعلا ذلك وقعت تطليقة بأئنۃ ولزمها المال كذا في الهدايه ( باب في الخلع ، ج 1 ، ص 488 ، ط : ماجدیہ ) ۔ والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70244کی تصدیق کریں
1     1082
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات