گناہ و ناجائز

آدمی کا لوہے یا کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننے کا حکم

فتوی نمبر :
70018
| تاریخ :
2023-12-29
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

آدمی کا لوہے یا کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننے کا حکم

مرد کے لئےچاندی کی متعین مقدار کے علاوہ اسٹیل یا لوہے کی بنی ہوئی یا دوسرے دھات کی انگوٹھی بغیر مقدار کے پہننا جائزہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مرد کے لئے فقط ساڑھے چار ماشہ یا اس سے کم مقدار چاندی کی انگوٹھی پہننے کی گنجائش ہے ، اس کے علاوہ دیگر دھات مثلاًاسٹیل یا لوہے وغیرہ کی انگوٹھی پہننا مطلقاً ناجائز ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافى الهندية : (ولا يتحلى الرجل بالذهب والفضةالا بالخاتم والمنطقة وحلية السيف من الفضة الخ(فصل فی اللبس ج8 ص190 ط ماجدیہ)۔
وفی الدر المختار ( ولا يتحلى ) الرجل ( بذهب وفضة) مطلقا ( الا بخاتم ومنطقة وحليۃ سیف منہا) أى الفضة إذا لم يرد به التزين الخ ( فصل في اللبس ج6 ص358 ط سعید)۔
وفى الدر المختار: (ولا يتختم ) إلا بالفضه لحصول الاستغناء بها فیحرم ( بغيرها لحجر ) ولا يزيده على مثقال( فصل في اليس ج6ص359 : سعید)واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70018کی تصدیق کریں
0     792
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات