غسل

کیا مذی نکلنے سے غسل لازم ہوتا ہے؟اور غسل کا آسان طریقہ کیا ہے؟

فتوی نمبر :
69837
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

کیا مذی نکلنے سے غسل لازم ہوتا ہے؟اور غسل کا آسان طریقہ کیا ہے؟

مجھے شاور سے غسل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیں ، میں بہت زیادہ وقت لگاتا ہوں غسل کرنے میں ، دوسرا مجھے تقریباً ہر دوسرے دن مذی نکلتی ہے جب رات کو سو کر اٹھتا ہوں ، تو کیا غسل لازم ہے ؟ بہشتی زیور کے مطابق سوکر اٹھنے کے بعد اگر کچھ بھی نظر آئے تو غسل کرنا پڑے گا ، ہر دوسرے روز غسل کرنے میں حرج ہوتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ الفاظ " سوکر اٹھنے کے بعد اگر کچھ بھی نظر آئے تو غسل کرنا پڑے گا" کے ساتھ تو کوئی مسئلہ بہشتی زیور میں نہیں ملا، اس لئے اگر سائل کتاب کا صفحہ اور مطبع کے وضاحت ساتھ لکھ کر ارسال کردے تو اس سے متعلق وضاحت کردی جائیگی، تاہم اگر کسی کو نیند سے بیدار ہونے کے بعد احتلام یاد نہ ہو، اور جسم یا کپڑوں پر لگی ہوئی تری کے مذی ہونے کا پورا یقین ہو، تو ایسی صورت میں اس پر غسل کرنا لازم نہیں ، جبکہ غسل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اول دونوں ہاتھ گھٹوں تک دھوئے، پھر استنجاء کرے اور بدن سے حقیقی نجاست دھو ڈالے، پھر وضو کرے، پھر فوارے سے ہو یا کسی اور چیز سے اپنے سارے بدن پر تین مرتبہ پانی بہائے، ایسا کرنے سے سائل کا بدن پاک ہوجائیگا، جس کے بعد بلا ضرورت شک و شبہات میں نہ پڑھنا چاہیئے، تا کہ وساوس کی بیماری لاحق ہونے سے بچا جاسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (و) عند ( رؤية مستيقظ ) خرج رؤية السكران والمغمى عليه منيا أو مذيا ( وإنه لم يتذكر الاختلام اھ (ج 1 ص 163 ط: سعید)۔
وفى الهندية : وإن استيقظ الرجل ووجد على فراشه أو فخذه بللا وهو يتذكر احتلاما إن تيقن أنه مني أو تيقن أنه مذي أو شك أنه مني أو مذي فعليه الغسل وإن تيقن أنه ودي لا غسل عليه وإن رأى بللا إلا أنه لم يتذكر الاحتلام فإن تيقن أنه ودي لا يجب الغسل وإن تيقن أنه مني يجب الغسل وإن تيقن أنه مذي لا يجب الغسل وإن شك أنه مني أو مذي قال أبو يوسف رحمه الله تعالى : لا يجب الغسل حتى يتيقن بالاحتلام ، وقالا : يجب اھ (ج1 ص15 ط: ماجدیہ)۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69837کی تصدیق کریں
0     1166
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دورانِ غسل بالٹی میں چھینٹے پڑجانے سے پانی کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات