والدین کے حقوق

والد کی بے ادبی اور بے اکرامی پر وعید

فتوی نمبر :
69440
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

والد کی بے ادبی اور بے اکرامی پر وعید

والد کے ادب اور احترام کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ میری اولاد نے مجھ کو گالیاں دیں، گھر سے بے گھر کر دیا اور قتل کرنے کی دھمکی دی الغرض بد کلامی اور بہت زیادہ تضحیک کی اور ہر حوالے سے ذلیل کیا ، میں مجبوراً الگ رہتا ہوں اور دوسرا نکاح کر لیا ہے، بطورِ باپ میرا کردار کیا ہونا چاہئیے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو کہ سائل کے بیٹوں نے واقعۃً سائل کو گالیاں وغیرہ دیکر گھر سے نکال دیا ہو اور ان کی تو ہین کی ہو اور ایذا پہنچائی ہو تو اس کی وجہ سے بیٹے سخت گناہ گار ہوئے ہیں،ان پر لازم ہے کہ اپنی اس حرکت پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ سائل سے بھی دست بستہ معافی مانگیں اور آئندہ اس قسم کی حرکات سےمکمل اجتناب کریں، چنانچہ اگر اولاد کو ا پنی غلطی کا احساس ہوجائے اور سب ملکر سائل سے معافی مانگیں اور آئندہ دوبارہ اس قسم کی گھٹیا حرکت سے بچنے کا پختہ عزم کرلیں، تو سائل کو وسعتِ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو دل سے معاف کر دینا چاہئیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاص: قوله تعالی{ولاتنھرھما}معناہ لاتزجرھما علی وجه الاستخفاف بھما و الاغلاظ لھما قال قتادہ فی قوله {وقل لھما قولا کریما} قال لینا سھلاً اھ (3/197)۔
و فی صیحح مسلم: حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة، حدثنا أبو خالد الأحمر سليمان بن حيان، عن منصور بن حيان، عن أبي الطفيل، قال: قلنا لعلي بن أبي طالب، أخبرنا بشيء أسره إليك رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: ما أسر إلي شيئا كتمه الناس، و لكني سمعته يقول: «لعن الله من ذبح لغير الله، و لعن الله من آوى محدثا، و لعن الله من لعن و الديه، و لعن الله من غير المنار» اھ (1978)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیمان عظیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69440کی تصدیق کریں
0     761
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • والدین کا ذاتی رنجش کی وجہ سے اولاد کو رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کا اولاد کے حق میں بددعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • والدین کی خدمت کس کی ذمے داری ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کو" حجِ کعبہ "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • داڑھی رکھنے پر والدہ کی نافرمانی ہوتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کے نافرمانی کی وجہ سے سسر بہو سے زیورات واپس لے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی اور اولاد کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • تبلیغی جماعت میں جانے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دینا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • نافرمان اولاد کو عاق کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • معمر والد کی دوسری شادی اور نان و نفقہ سے متعلق

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے ساتھ سخت رویہ رکھنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • اسلام میں خدمتِ والدین کا مقام

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹوں کی موجودگی میں شادی شدہ بیٹی پر والدین کی خدمت کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا بچوں کی شادی میں دادا دادی کی مرضی کا خیال رکھنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی وفات کے بعد ان کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدہ کی خدمت بیٹوں اور بیٹیوں میں سے کس کے ذمہ ہے؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کاروبار اور حصولِ تعلیم کے لیے والدین سے الگ ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • کیا والد اپنی بالغ اولاد کو کسی سے تحفہ وغیرہ لینےسے منع کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 1
  • بیٹے کا والد سے جدا ہونا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • بیٹے کا والدہ کو باہر ملک اپنے ساتھ نہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والد کے گناہوں کی وجہ سے ان سے بات نہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • Ruling of behavior with fathers wife after father is passed away

    یونیکوڈ   انگلش   والدین کے حقوق 0
  • گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بیٹےکے لئے ماں سے الگ ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • والدین کے برا بھلا کہنے پر بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
  • دین کی خدمت کی خاطر جاب چھوڑنا،جبکہ والدین جاب چھوڑنے سے منع کر رہے ہوں

    یونیکوڈ   والدین کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات